تازہ ترینعلاقائی

سنجھورو:محکمہ خوراک کی غفلت کی وجہ سے مون سون سے قبل ہزاروں من گندم ناکارہ ہونے کاخدشہ

سنجھورو ﴿سٹی رپورٹر﴾سنجھورو میں محکمہ خوراک کی غفلت کی وجہ سے مون سون سے قبل ہزاروں من گندم ناکارہ ہونے کا خدشہ حکام نے ابھی تک گندم کو محفوظ مقام پر نہیں رکھا۔ تفصیلات کے مطابق تعلقہ سنجھورو میں محکمہ خوراک کی جانب سے مختلف مقامات پر کھلے آسمان تلے ہزاروں من گندم ذخیرہ کر رکھی ہے جس کو تاحال محفوظ مقام پر منتقل کرنے کے اقدامات نہیں کیئے گئے ہیں۔ جس کی وجہ سے خدشہ ہے پچھلے سال کی طرح امسال بھی ہزاروں من گندم خراب ہو جائے گی جس کی وجہ سے سرکاری خزانے کو کروڑوں ورپے کے نقصان کا اندیشہ ہے۔واضع رہے کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے اس سال 15 فیصد ذائد برسات کی توقع کی جارہی ہے۔اور اس قسم کی وارنگ قبل از وقت جاری کر دی گئی ہے لیکن محکمہ خوراک نیندِ خرگوش میں ہے۔ محکمہ خوراک کا عملا پچھلے سال کی برسات کے تجربے کے باوجود بے حسی اختیار کئے ہوئے ہے۔کیونکہ پچھلے سال سیلابی برساتوں کی وجہ سے ضلع سانگھڑ میں لاکھوں من گند م خراب ہو گئی تھی اور سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا تھا۔سنجھورو شہر کے سماجی،سیاسی اور عوامی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے پر زور اپیل کی ہے کہ محکمہ خوراک کو ہنگامی بنیادوں پر احکامات جاری کر کے گندم کو محفوظ جگہ پر منتقل کر کے قومی خزانے کو نقصان سے بچایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں  ٹیکسلا: پی او ایف کے پانچ سو پانچ کیزول ملازمین کو مستقل کردیا گیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker