علاقائی

سندھ کے390مراکزپرآٹھ اپریل سےگندم کی خریداری شروع ہوجائےگی،13لاکھ ٹن خریداری کاہدف مقرر

کراچی﴿سٹاف رپورٹر﴾صوبہ سندھ میںگندم کی خریداری آٹھ اپریل سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے قبل ازیں گندم کی خریداری یکم اپریل سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق گندم کی خریداری میں آٹھ یوم کی تاخیر کی وجہ بیان کرتے ہوئے ترجمان محکمہ خوراک منیر جلبانی نے کہا ہے گندم کا دانہ گیلا ہونے کی وجہ سے خریداری کا فیصلہ موخر کیا گیا اوراب آٹھ اپریل سے گندم کی خریداری شروع کردی جائے گی۔گندم کی خریداری کے لئے390 مراکز قائم کئے گئے ہیں۔علاوہ ازیںگندم خریدنے کے لیے اسٹیٹ بینک سے چونتیس ارب روپے کا قرضہ بھی حاصل کر لیا گیا ہے۔ وفاقی حکومت نے سندھ میں گندم کی خریداری کا ہدف تیرہ لاکھ ٹن مقرر کررکھاہے۔گندم خریداری کے لیے امدادی قیمت ایک ہزار پچاس روپے فی چالیس کلوگرام طے کی گئی ہے۔ سندھ فوڈ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے تمام خریداری مراکز پر باردانہ پہنچا دیاگیاہے۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ:آتشیں اسلحہ سے مسلح افراد کی گن پوائنٹ پردو شادی شدہ خواتین اغوا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker