پاکستانتازہ ترین

این اے 249 میں دوبارہ گنتی کی درخواست پر ’’فیصلہ محفوظ‘‘

کراچی(پاک نیوز) کراچی کے حلقہ این اے 249 میں دوبارہ  گنتی ہوگی یا نہیں ؟ الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔ چیف الیکشن کمشنر کہتے ہیں کہ دوبارہ گنتی کی درخواست پر فیصلہ آج ہی سنایا جائے گا۔تفصیلات کے مطابقالیکشن کمیشن میں این اے 249 ضمنی الیکشن میں ن لیگ کے امیدوار مفتاح اسماعیل کی  دوبارہ گنتی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔پی ایم ایل این نے بغیر دستخط شدہ فارم 45 کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیں۔ وکیل ن لیگ نے موقف اپنایا کہ دوبارہ پولنگ کیلئے الگ درخواست دائر کریں گے، ووٹوں کی دوبارہ گنتی ہمارا پہلا مطالبہ ہے، مطمئن نہ ہوئے تو دوبارہ گنتی سے آگے بھی مطالبہ کرسکتے ہیں، حتمی نتائج سے پہلے الیکشن کمیشن دوبارہ گنتی کا حکم دے سکتا ہے، تصدیق شدہ فارم 45 اور 46 نہ ہونے سے الیکشن مشکوک ہوگیا۔بعدازاں الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کرلیا جو کچھ دیر بعد سنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں  اپوزيشن نےمیری حکومت کوتسليم کرلیا ہے۔ وزیراعظم گیلانی

یہ بھی پڑھیے :

2 Comments

جواب دیں

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker