پاکستانتازہ ترین

سندھ اور بلوچستان میں زلزلے کے بعد گوادر کے سمندر میں جزیرہ نمودار ہوگیا

gwadarگوادر(مانیڑنگ سیل)کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان میں زلزلے کے بعد گوادر کے سمندر میں 35سے 40 فٹ جزیرہ نمودار ہو گیا ہے۔جزیرے کی اونچائی سطح سمندر سے35سے 40 فٹ بلند بتائی جا رہی ہے اور یہ گوادر کے ساحل سے ڈیڑھ کلومیٹر دور نمودار ہوا ہے جسے دیکھنے کے لئے لوگوں کی ایک کثیرتعداد ساحل پرپہہنچ گئی۔کوسٹ گارڈز کے حکام کا کہنا ہے کہ 1945 میں بھی آنے والے شدید زلزلے کے بعد ایک جزیرہ نمودار ہوا تھا جوایک سال کے عرصے میں خود بہ خود سمندر کی سطح سے نیچے چلا گیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button