تازہ ترینعلاقائی

گوادر:سابقہ ادوار میں سیاسی پارٹیوں نے کرپشن کی انتہا کردی، میر اشرف حسین بلوچ

گوادر ( پ ر)گوادر کے تحصیل پسنی میں پاکستان مسلم لیگ ن بلوچستان کے سینر نائب صدرمیر اشرف حسین نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا گوادر میں سابقہ ادوار میں سیاسی پارٹیوں نے کرپشن کی انتہا کردی عوامی مسائل کو حل کرنے کے لیے کوئی جامے پروگرام نہیں بنایا آج گوادر کا سب سے بڑا مسئلہ سمندر میں ٹرالنگ ہے جس میں صوبائی وزیر۔ محمکہ فشریز بلوچستان اور وزیر اعلی بلوچستان ٹرالر اورگجہ مافیا کے ساتھ شامل ہے دوسری جانب انہوں نے کہا پسنی فش ہاربر اور دوسرے پیسلٹس کے لیے جاپان گورنمنٹ نے80کروڑ روپے کی لاگت میں فنڈ فرائم کیے تاحال پسنی فش ہاربر کا کام شروع نہ ہوسکا ہم نیب اوردیگر احتسابی اداروں سے اپیل کرتے ہے بیرونی ممالک کے فرائم کردہ فنڈز کااحتساب کیا جائے دوسری جانب پسنی میں سمندری کٹاوں مقامی آبادی کی طرف بڑھ رہی ہے جس کی وجہ سے غریب ماہیگروں اورمحنت کشوں کے گھروں میں سمندر کاپانی داخل ہورہا ہے ڈسٹرکٹ گوادر کے تمام تحصیلوں میں پانی کا بحران بدستور جاری ہے2009میں شادی کور ڈیم کا کام شروع ہوا گزشتہ 4سالوں سے ڈیم کا کام مکمل نہ ہوسکا وزیر ماہیگربلوچستان میر حمل کلمتی منتخب ہونے کے بعد ماہیگروں کے مسائل اور اپنے کیے ہوئے وعدوں کو بھول کر مسقط اور دیگر ممالک کی سیر میں مگن رہتے ہے انشااللہ پاکستان مسلم لیگ ن اقتدار میں آکرڈسٹرکٹ گوادر کے بنیادی مسائلوں کو حل کریگی ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ن لیگ مکران ڈویژن کی تمام سیٹوں پر الیکشن فائٹ کریگی

یہ بھی پڑھیں  ڈسکہ: سیوریج کا مین پائپ بند، سڑکوں اور گلیوں میں گندہ پانی جمع

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker