شہ سرخیاں
Home / بین الاقوامی / امریکا سمیت مختلف ممالک میں تاوان کے لیے سائبر حملہ

امریکا سمیت مختلف ممالک میں تاوان کے لیے سائبر حملہ

نیویارک(مانیٹرنگ سیل) امریکا اور برطانیہ سمیت دنیا بھر میں 74 ممالک میں بڑے اداروں کے کمپیوٹر سسٹم پر سائبر حملے کیے گئے جس کے بعد سسٹمز کی بحالی کے لیے تاوان کا مطالبہ کیا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا، برطانیہ، چین، اسپین، اٹلی اور روس سمیت 74 ممالک میں سائبر حملوں سے ہزاروں کمپیوٹر لاک ہو گئے جنہیں کھولنے کے لیے 300 ڈالر بٹ کوائن کی شکل میں تاوان کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ سائبر سیکیورٹی کے ماہرین کے مطابق ہزاروں کمپیوٹروں میں ’وانا کرائے‘ نامی رینسم ویئر دیکھا گیا۔ رینسم ویئر ایسا کمپیوٹر وائرس ہے جس کی مدد سے وائرس کمپیوٹر یا فائلز لاک کر دیتا ہے اور پھر ان فائلوں کو کھولنے کے لیے معاوضہ طلب کیا جاتا ہے۔ سائبر حملے کے بعد برطانیہ بھر کے اسپتالوں کے کمپیوٹرز لاک ہوگئے جس کے بعد مریضوں کی تمام اپوائنٹ منٹس منسوخ کر کے انہیں واپس بھیج دیا گیا۔ اسپین میں بھی متعدد کمپنیوں میں تاوان کی رقم کے حصول کے لیے ملازمین کے زیر استعمال کمپیوٹرز کے ونڈو آپریٹنگ سسٹم پر سائبر حملہ کیا گیا۔ ماہرین کے مطابق سائبر حملے کا تعلق ہیکر گروپ دی شیڈو بروکرز سے ہے جس نے حال ہی میں امریکی نیشنل سکیورٹی ایجنسی سے ہیکنگ ٹولز چرا کر نشر کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

x

Check Also

پھولنگر:مرغی خانہ سے نکلنے والی بدبودار ہوا نے سارے گاؤں کے لوگوں کی زندگیاں اجیرن بنا دیں

بھائی پھیرو(نامہ نگار) مرغی خانہ سے نکلنے والی بدبودار ہوا نے سارے ...

%d bloggers like this: