تازہ ترینکھیل

شارجہ ٹیسٹ : پاکستان نے 3 وکٹوں پر 281 رنز بنالئے، حفیظ کی شاندار سنچری

شارجہ : پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان شارجہ ٹیسٹ کا پہلا دن پروفیسر کے نام رہا، محمد حفیظ اپنے کیریئر کی پہلی ڈبل سنچری کی جانب گامزن ہیں، پاکستان نے پہلی اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 281 رنز بنالیے۔ شارجہ میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پہلے دن کے اختتام پر قومی ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 281 رنز بنائے، محمد حفیظ  کیریئر کی پہلی ڈبل سنچری بنانے کے قریب ہیں، کپتان مصباح الحق بھی ان کے ساتھ 38 رنز بناکر ناٹ آؤٹ ہیں، پروفیسر 178 رنز بناچکے ہیں، انہوں نے اننگز میں 23 چوکے اور 3 چھکے لگائے، قائدین کی جوڑی 121 رنز کی ناقابل شراکت قائم کرچکی ہے۔ اس سے قبل اننگز کے آغاز میں محمد حفیظ اور شان مسعود نے 44 رنز کا اوپننگ اسٹینڈ فراہم کیا، نوجوان بیٹسمین 12 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، گرین شرٹس کو دوسرا نقصان 131 کے مجموعے پر اظہر علی کی صورت میں ہوا، وہ 39 رنز بناسکے، گزشتہ میچوں میں شاندار کارکردگردگی کا مظاہرہ کرنے والے تجربہ کار بیٹسمین یونس خان محض 5 رنز بناسکے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے مارک کریگ نے 2 اور ڈینیئل ویٹوری نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

یہ بھی پڑھیں  اسلامی نظریاتی کونسل نے نابالغ بچوں کے نکاح پر پابندی غیر اسلامی قرار دے دی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker