تازہ ترینکھیل

محمد حفیظ ون ڈے میں دنیا کے نمبر ون بالر بن گئے

دبئی(نمائندہ سپورٹس) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی ون ڈے بالرز کی رینکنگ میں پاکستان ٹی 20 کرکٹ کے کپتان اور آف اسپنر محمد حفیظ پہلے نمبر پر پہنچ گئے جب کہ پاکستان کے سعید اجمل ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ کی بالرز رینکنگ میں تیسرے نمبر پر ہیں۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی رینکنگ کے مطابق بالرز میں ساؤتھ افریقہ کے لونوابو دوسرے نمبر پر جب کہ برطانیہ کے اسٹوین فن چوتھے اور ساؤتھ افریقہ کے مورنے مورکل نے پانچویں پوزیشن حاصل کی ہے۔ بیٹنگ رینکنگ میں ساؤتھ افریقہ کے ہاشم عاملہ پہلی پوزیشن پر ہیں جب کہ بھارت کے ورت کوہلی دوسرے، ساؤتھ افریقہ کے ڈی ویلیئر تیسرے، سری لنکا کے کمار سنگاکارا چوتھے جب کہ بیٹنگ رینگ میں پاکستان کے مصباالحق 27 ویں نمبر پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  بجٹ عوام دوست نہیں، بجٹ تقریر سے مایوسی ہوئی،خورشید شاہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker