پاکستانتازہ ترین

جمعیت علماء اسلام تنظیمی اور نظریاتی قوت سے تبدیلی لائے گی ،حافظ حسین احمد

hafiz hussain ahamdرائے ونڈ (نامہ نگار)جمعیت علماء اسلام (ف) کے مرکزی رہنما ء حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام تنظیمی اور نظریاتی قوت سے تبدیلی لائے گی،ایوان صدراسلام آباداور رائے ونڈ محلات میں بیٹھے حکمران چور اور ڈاکو ہیں ،ملک پر 65سالوں سے سیکولر لابی مختلف ناموں سے اقتدار پر قابض ہے،،ڈاکٹرطاہر القادری کوئی اسلامی انقلاب نہیں لانا چاہتے،ان کا ایجنڈا وہی ہے جو اس سے پہلے عمران خاں اور الطاف حسین کا تھا ، صوبائی حلقہ 161کے امیدوار خبیب جمیل کی نامزدگی کے موقع پرجلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب تک اللہ کی زمین پر اس کا قانون نافذ نہیں کیا جاتا ،دنیا وآخرت میں کامیابی ممکن نہیں،خدائی عمل کے بغیر امن قائم نہیں ہوسکتا،اس موقع پر ضلع لاہور کے امیر قاری ثناء اللہ،رائے ونڈ کے امیر قاری محمود احمداور صوبائی حلقہ کے نامزد امیدوار خبیب جمیل نے بھی خطاب کیا ،حافظ حسین احمد نے کہا کہ ملک پر 65سالوں سے سیکولر لابی مختلف ناموں سے اقتدار پر قابض ہے ،جنہوں نے دین اور دنیا دونوں کو پورا نہیں رکھا،ان لوگوں کومزید موقع نہیں دیں گے بلکہ ان سے اقتدار چھین لیں گے ،امریکہ اور نیٹو کو شکست دینے کا سہرا دیو بند کے سر ہے ،مولانا محمود کی تحریک کا آغاز ایک بار پھر رائے ونڈ سے ہوگا ،غنڈہ گردی اور مفاد پرستی کی سیاست کی بجائے صاف ستھری سیاست لے کر آرہے ہیں ،سانحہ مشرقی پاکستان 16ستمبر 71ء کی طرح قوم کے فیصلوں کو مسترد کر کے پہلے بھی ملک کو بہت سے نقصانات سے دوچار ہونا پڑاہے ،بنگلہ دیش کی معیشت پاکستان سے بہتر ہے،ڈاکٹرطاہر القادری کوئی اسلامی انقلاب نہیں لانا چاہتے،ان کا ایجنڈا وہی ہے جو اس سے پہلے عمران خاں اور الطاف حسین کا تھا ،طاہر القادری کے جھنڈا میں ڈنڈا فوج کا ہے ،پہلے کالے کوٹ کو خاکی کرکے ملک پر قبضہ کی کوشش کی گئی اور اب جبہ کے نیچے بھی خاکی وردی نظر آرہی ہے ،کراچی ،بلوچستان اور پختون خواہ میں فوجی آپریشن کے ذریعے قتل و غارت کے ذمہ دارصدر زرداری ہیں،مدارس کے بعد پارلیمنٹ مرکز نگاہ ہے ،پارٹیاں بدل کر دھوکہ دینے والوں صدر زرداری اور اس کے ساتھ دائیں بائیں بیٹھے لوگوں پرلگے بے گناہوں کے خون کے چھینٹے کسی سے چھپے نہیں ،زرداری کاآمرانہ اور منحوس دور ختم کرنے اور اسلامی نظام کی راہ ہموار کرنے کیلئے رابطے شروع کردئیے گئے ہیں،مایوس عوام اپنی تقدیر کا جلد فیصلہ چاہتے ہیں،چور دروازوں سے آنے والوں کا راستہ روکنا ہوگا ،اسلام کے نظریے پر قائم ہونے والے ملک میں غیر اسلامی نظام قبول نہیں،قوم کے فیصلوں پر ڈاکہ ڈالنے والوں کو سبق سکھادیں گے اورالیکشن ملتوی کروانے کی ہر کوشش ناکام بنائیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں  پنجاب کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش، موسم خوشگوار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker