تازہ ترینعلاقائی

سنجھورو:دین اسلام دنیاکے امن کی ضمانت ہے، حافظ محمدسعید

Hafiz Saeed PIC 3سنجھورو(نامہ نگار) باطل قوتیں دنیا کے مسلمانوں کو آپس میں لڑاکر دنیا پر تسلط کے دوام کے لئے عمل پیرا ہیں۔ دین اسلام دنیا کے امن کی ضمانت ہے۔حافظ محمدسعید ، امیر جماعۃ الدعوۃ کا سنجھورو میں سیرت کانفرنس سے خطاب ۔ تفصیلات کے مطابق امیر جماعۃ الدعوۃ حافظ محمدسعید نے ٹاؤن پارک سنجھورو میں سیرت کانفرنس سے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ دنیا اور آخرت کی کامیابی دین اسلام میں ہے۔ باطل قوتیں اسلام سے خوفزدہ ہیں اور اسلام کو دنیا سے مٹانے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن ان کے یہ حربے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ یہ باطل قوتیں کبھی ٹارگیٹ کلنگ کبھی دھماکوں اور کبھی خود کش حملوں کی صورت میں خوفزدہ کر کے مسلمانوں کوسازش کے ذریعے آپس میں لڑانا چاہتی ہیں کیوں کہ یہ طاقتیں اب اس قابل نہیں رہی کہ وہ کھل کر سامنے آ کر لڑیں۔کیوں کہ انھوں نے روس کے افغانستان کے قبضے میں شکست کھا کر اپنا انجام دیکھ لیا تھا اور اب امریکہ 40ملکوں کی فوج اکھٹی کر کے بھی کامیابی حاصل نہیں کر سکا اور اپنی شکست قبول کر رہا ہے۔باطل قوتوں کی کوشش ہے کہ مسلمانوں کو لڑا کر ان کو آپس میں مدِمقابل لا کھڑا کیا جائے۔آج بھارت امریکہ کی شکست سے خوفزدہ ہے اور وہ دن دور نہیں کہ کشمیر آزاد ہوکر پاکستان کے نقشہ کے ساتھ شامل ہوگا اور کشمیر کے عوام اپنی خواہشات کے مطابق اور اسلامی تعلیمات پر اپنی زندگی بسر کریں گے۔ امریکہ کے پاس دنیا کی جدید ترین ٹیکنالوجی ہونے کے باوجود شکست خوردہ ہے اور یہ اللہ کی مدد کے سوا ممکن نہ تھا اللہ نے مسلمانوں کی مدد کر کے دینا کو دکھا دیا کہ دین اسلام ہمیشہ کے لئے امن اور سلامتی کا دین ہے۔دنیا میں ہمارے خلاف غلط پروپگنڈہ کیا جا رہا ہے کبھی مسلمانوں کو دہشت گرد کہا جاتا تو کبھی انتہا پسند لیکن ان کے یہ حربے حرگز کامیاب نہیں ہونگے اور اس کو شکست کا سامنا ہو گا۔جو قوتیں مسلمانوں کے حقوق کو غصب کریں گی اور مسلمانوں کی سر زمین پر قبغہ کریں گی ہم ان کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر سامنے آئیں گے۔انوں نے کہا کہ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم آپس کے اختلاف ختم کر کے اتحاد بین المسلمیں کے لئے دن رات کام کریں کیوں کہ باطل قوتوں کے خلاف ہم اتحاد کے زریعے ہی مقابلہ کر سکتے ہیں۔سیرت کانفرنس میں زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد تعداد میں شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑا:تین روزہ پولیو مہم کا آغاز

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker