لاہور(نامہ نگار) امیر جماعت الدعوة حافظ محمد سعید کا کہنا ہے کہ اگر عالمی عدالت انصاف میں امریکا ان کے خلاف ثبوت دے تو وہ وہاں پیش ہونے کو تیار ہیں۔ بھارت کو پسندیدہ ملک قرار دیئے جانے کے خلاف جماعت الدعوة نے لاہور پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے حافظ محمد سعید کا کہنا تھا کہ عافیہ صدیقی کے ساتھ امریکی عدالتوں نے جو سلوک کیا اس کے بعد وہ امریکی عدالتوں میں نہیں جائیں گے۔ حافظ سعید کا کہنا تھا کہ امریکا اور بھارت سب سے بڑے دہشت گرد ہیں، امریکا نے افغانستان میں بھارتی سفارتخانے بنوائے جہاں کے دہشت گردوں نے یہاں دہشت گردی کرائی۔
You must be logged in to post a comment.