تازہ ترینعلاقائی

امریکہ، بھارت اورانکے اتحادی پاکستان کو سینڈوچ بنانے کی سازشیں کررہے ہیں،حافظ سعید

hafiz saeedلاہور(نامہ نگار) امیر جماعۃالدعوۃ پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ امریکہ، بھارت اور ان کے اتحادی پاکستان کو سینڈوچ بنانے کی سازشیں کر رہے ہیں۔ ایک طرف پاکستان میں دہشت گردی و فرقہ وارانہ قتل و غارت گری پھیلانے کیلئے نیٹ ورک پھیلائے جارہے ہیں تو دوسری طرف مسلسل ڈرون حملے کئے جارہے ہیں تاکہ اس کے ردعمل میں خودکش حملے ہوں،ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ چلتا رہے اور وطن عزیزپاکستان میں امن و امان قائم نہ ہو سکے ۔ اتوار کو مال روڈ پر ہونیو الا دفاع پاکستان کارواں تاریخی نوعیت کا ہو گا۔ کارواں کے ذریعہ دنیائے کفر کو پیغام دیا جائے گا کہ پوری پاکستانی قوم ڈرون حملوں اور امریکہ و بھارت کی جارحیت کا خاتمہ چاہتی ہے۔دفاع پاکستان کارواں کی انتظامی کمیٹیوں کے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو لوگ کہتے ہیں کہ ڈرون گرانے سے امریکا پاکستان کے خلاف جنگ شروع کر دے گا انکی سوچ غلط ہے ،ہر ملک کو دفاع کا حق حاصل ہے ،پاکستان اپنے دفاع کے لئے ڈرون گرائے گاامریکہ پر حملہ نہیں کرے گا۔انہوں نے کہاکہ ڈرون حملوں کے خلاف پاکستانی قوم سراپا احتجاج ہے۔امریکہ کے ساتھ اسٹریٹجک پارٹنر شپ بہت بڑی غلطی تھی جس کی وجہ سے ملک میں دہشت گردی ،تخریب کاری کی لہر اٹھی اور پاکستانی معیشت تباہ ہو کر رہ گئی۔حافظ محمد سعید نے کہاکہ افغان مسلمان امریکہ اور نیٹو فورسز کے سامنے ڈٹ گئے تو امریکہ اور اس کے اتحادی بے پناہ وسائل اور ٹیکنالوجی کے باوجود شکست کھا گئے جبکہ دوسری طرف امریکیوں سے دوستیاں نبھانے والے ابھی تک مسائل اور مشکلات میں الجھے ہوئے ہیں۔ پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے ایک منظم فوج اور ایٹمی قوت سے نوازا ہے۔بڑی خوشی کی بات ہے کہ پاکستان نے ڈرون بھی تیار کر لئے ہیں۔ضرورت اس امر کی ہے کہ اللہ کے دشمنوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کی جائے۔جب تک حکومت پاکستان جرأتمندانہ راستہ اختیار نہیں کرے گی امریکہ اور اسکے اتحادی پاکستان کو نقصانات سے دوچار کرنے کی سازشوں سے باز نہیں آئیں گے۔ پاکستان کے تمام مسائل کا حل قرآن و سنت کے احکامات پر عمل کرنے اور امریکہ و بھارت کی دوستیاں ترک کر کے اپنے قدموں پر کھڑا ہونے میں ہے۔ یہ دعوت اس وقت ملک کے کونے کونے میں پھیلانے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button