تازہ ترینعلاقائی

پھولنگر:جماعت الدعوۃ کے امیر حافظ محمد سعید کا بھائی پھیرو میں جلسہ عام سے خطاب

بھائی پھیرو(نامہ نگار)۔جماعت الدعوۃ کے امیر حافظ محمد سعید کا بھائی پھیرو میں جلسہ عام سے خطاب ۔ امریکہ کو جلد ہی افغانستان سے نکلنا ہو گا ۔ مسئلہ کشمیر بھی جلد حل ہونے والا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار بھائی پھیرو میں جماعت الدعوۃ کے امیر پروفیسر حافظ محمد سعید نے اللہ والی مسجد میں ایک بہت بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اور نیٹو افواج افغانستان کے اندر بہت بُری شکست کھا چکے ہیں اور جلد ہی وہ افغانستان سے نکلنے والے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آ ج مسلمانوں کی ذلت و رسوائی اور پستی کی اہم وجہ جہاد سے رو گردانی ہے ۔ ایک مسلمان کے لئے جہادبہت زیادہ اہم ہے ۔ اور مسلمان کی زندگی کا اہم مقصد ہی اللہ کی راہ میں شہادت کا حصول ہونا چاہیے ۔ جہاد کی بدولت کی مسلمان قوم کا عروج اور شان و شوکت بر قرار رہہ سکتی ہے اور میدان جہاد سے ملنے والا مال غنیمت ملک کو خوشخال رکھنے میں اہم کردار اداکر تا ہے ۔ انہوں نے کہا پاکستان میں جو سازشیں میڈیا کے ذریعے ہو رہی ہیں ، وہ ملک کی تباہی کا باعث بن رہی ہیں ، ملک کا نام دوسرے ملکوں میں بدنام ہو رہا ہے ۔ اہل بیت اور صحابہ اکرام کی جو بھی گستاخی کرے اُسے سخت سے سخت سزا ملنی چاہیے ۔ پاکستان کی گورنمنٹ کو اس کے خلاف سخت سے سخت ایکشن لینا چاہیے ۔ انہوں نے عُشر کے بارے میں بھی جلسہ عام میں لوگوں کو آگاہ کیا اور تلقین کی کہ عشر ادا کرنا لازمی ہے ۔ قرآن میں بھی اللہ کا فرمان ہے کہ اپنی فصل کی کٹائی پر اللہ کا حق ادا کرو۔ انہوں نے کہا کہ انکی جماعت تھر میں قحط زدگان کی مدد وسیع پیمانے پر کر رہی ہے انکے لئے خوراک ، پانی اور راشن وغیرہ کا انتظام کر رہے ہیں ۔ جلسہ کے آ خر میں انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ جہادفی سبیل اللہ کے لئے اُٹھ کھڑے ہوں اور دشمنوں کا قلع قمع کر دیں ۔ اسلام کے اصولوں پر عمل کر کے ہی پوری دنیا میں غلبہ حاصل کر سکتے ہیں اور کھوئی ہوئی شان و شوکت حاصل کر سکتے ہیں ۔ 1

یہ بھی پڑھیں  اولمپک ہاکی: پاکستان نے جنوبی افریقہ کو سخت مقابلےکے بعد شکست دیدی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker