پاکستان

اسلام آباد:امریکہ حافظ سعید کے خلاف ٹھوس شواہد دے توکارروائی ممکن ہے دفترخارجہ کےترجمان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک):پاکستان نے کہا ہے کہ امریکہ حافظ سعید کے خلاف ٹھوس شواہد دے تو ان کے خلاف کارروائی ممکن ہے دفتر خارجہ کے ترجمان عبدالباسط نے کہا ہے کہ پاکستان حافظ سعید کے معاملے پر ٹھوس شواہد حاصل کیئے بغیر کسی بحث کا حصہ نہیں بنے گا۔ امریکہ کی جانب سے جماعت دعوہ کے امیر حافظ سعید کی گرفتاری پر انعام سے متعلق خبر پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکہ اس حوالے سے کوئی ٹھوس ثبوت پاکستان کو فراہم کرے تو ان کے خلاف کارروائی ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں عدلیہ آزاد ہے اور شواہد ملنے پر حافظ سعید کے خلاد کارروائی ناممکن نہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک جمہوری ملک ہے اور یہاں پر کسی بھی شخص کے خلاف ٹھوس ثبوت ملنے پر کارروائی ہوسکتی ہے۔

 

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker