تازہ ترینعلاقائی

حافظ سعید کیس:بغیرثبوت کارروائی نہیں کرسکتے: وزارت خارجہ

لاہور﴿نامہ نگار﴾ چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ نے حافظ سعید کے سر کی قیمت مقرر کرنے کے خلاف کیس کی سماعت سات مئی تک ملتوی کردی۔ بغیر ثبوت کسی پاکستانی کے خلاف کارروائی نہیں کر سکتے وزارت خارجہ نے جواب داخل کروادیا۔چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ شیخ عظمت سعید نے کیس کی سماعت شروع کی توعدالت کے روبرو وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت نے جواب داخل کرنے کیلیے مہلت کی استدعا کی جس پر چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکا پاکستانی شہریوں کے سر کی قیمت کیسے مقرر کرسکتا ہے۔ وزارت خارجہ کی جانب سے جمع کروائے گئے جواب میں کہا گیا کہ پاکستان میں عدلیہ آزاد ہے اور پاکستان جمہوری ملک ہے لہذا کسی پاکستانی شہری کیخلاف بغیر ثبوت کے کارروائی نہیں کی جاسکتی۔

یہ بھی پڑھیں  چودھری نثار کی پاکستان تحریک انصاف سے رابطوں کی تردید

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker