پاکستانتازہ ترین

بھارت کوپسندیدہ ملک قراردیناپاکستان کےخلاف سازش ہے،حافظ سعید

لاہور(نمائندہ خصوصی) جماعت الدعوۃ کے امیر حافظ سعید احمد کا کہنا ہےکہ جب تک کشمیراور پانی کا مسلہ حل نہیں ہوتا بھارت کو پسندیدہ ملک قرار دینا پاکستان کے خلاف ایک سازش ہے۔ پریس کلب لاہور میں دفاع پاکستان مارچ کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ سعید نے کہا کہ مرکزی و صوبائی حکومتیں عوام کی نمائندگی کرنے کے لیے مکمل ناکام ہو چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو تجارتی منڈی بنانے کی سازش امریکی دباؤ پر کی جا رہی ہے،انکا کہنا تھا کہ دفاع پاکستان کونسل نے نیٹو سپلائی اور ڈرون حملوں پر بھی تحریک چلائی تھی اور اب بھارت کو پسندیدہ ملک قرار دینے کے خلاف بھی تحریک چلائیں گے۔ حافظ سعید نے کہا کہ بین الاقوامی معاہدوں کے خلاف نہیں،تجارت ہونی چاہیے مگر بھارت کا معاملہ باقی قوموں سے مختلف ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے حالات پر 27دسمبر کو کراچی میں اجلاس طلب کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:بجلی چوری اور تار چوری کے الزام میں دو افراد کے خلاف مقدمات درج

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker