پاکستانتازہ ترین

حافظ آباد:کوئٹہ دھماکوں کےخلاف احتجاجی مظاہرہ ودھرنا، لاہور، اسلام آباد موٹر وے کوبندکردیاگیا

hafizabadحافظ آباد(نامہ نگار)کوئٹہ بم دھماکوں کے خلاف مجلس وحدت المسلمین، شیعہ علماء کونسل ، آئی ایس او،حسینی الائنس کے سینکڑوں کارکنوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا جبکہ مظاہرین نے پنڈی بھٹیاں کے مقام پر لاہور، اسلام آباد موٹر وے پر دھرنا دیکر ہر قسم کی ٹریفک بلاک کر دی ۔ کوئٹہ بم دھماکوں کے خلاف جاری مظاہروں میں مظاہرین نے بینرز، پلے کارڈز اُٹھارکھے تھے جن پر سانحہ کوئٹہ کے خلاف نعرے درج تھے۔ اس موقع پر مظاہرین نے کہا کہ ہم سانحہ کوئٹہ میں شہید ہونے والوں کے خوان کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فوری طور پر بم دھماکوں میں ملوث افراد کو گرفتار کر انہیں پھانسی دے۔ مظاہرے میں حسینی الائنس کے ضلعی صدر حسین علی شاہ، تحریک انصاف کے ضلعی رہنما امان اللہ سندھو ایڈووکیٹ، پیپلز پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری محمد ارشد مہند ایڈووکیٹ،مرکزی انجمن تاجران کے صدر شیخ محمد امجد، پیر غلام عباس، ملک انتخاب حیدر، اعوان سمیت مظاہرین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ دوسری جانب کوئٹہ بم دھماکوں کے خلاف شہر بھر میں جزوی شٹر ڈاؤن ہڑتال بھی کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں  ملک میں سیاسی اصلاح کا تشنہ خواب

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker