تازہ ترینعلاقائی

وفاقی وزیر مذہبی امور خورشید شاہ کی ہدایت پر لاہور میں عازمین حج کی ٹریننگ شروع

لاہور﴿نمائندہ خصوصی﴾ وفاقی وزیر مذہبی امور سید خورشید احمد شاہ کی ہدایت پرحاجی کیمپ لاہور میں عازین حج کی تربیتدینے کا سلسلہ شروع کر دیاگیا ہے جو19جولائی تک جاری رہے گا – گزشتہ روز پروفیسر سلیم اللہ اویسی نے مناسک حج کی ادائیگی‘ قاری محمد احمد نے زیارت مدینہ اور حاجی کیمپ کے افسران نے عازمین حج کو انتظامی امورکے بارے میں لیکچر دئیے-مقررین نے کہا کہ حج پر جانے والے احرام ‘ میقات ‘ کعبہ کے گردطواف ‘ صفا مروہ کے درمیان سعی ‘ منیٰ کے خیموں میں قیام‘ میدان عرفات میںوقوف‘ مزدلفہ میں کھلے آسمان تلے رات بسر کرنے اور جمرات کو کنکریاں مارنے سمیت تمام مناسک حج کی حکمت‘ ان کے پس منظر اور ان سے متعلقہ مسائل کا زیادہ سے زیادہ علمم حاصل کریں اور ان مناسک کی ادائیگی کے درست طریقے کی تربیت بھی ضرور حاصل کریں -ان مقامات پر پڑھی جانے والی دعائیں اور ان کا ترجمہ زبانی یاد کر لیں-صحن حرم کا نقشہ اچھی طرح ذہن نشین کر لیں اور اس میں مختلف مقامات کی فضیلت کے بارے میںمعلومات حاصل کر لیں‘ کعبہ مشر فہ کے جنوب مشرقی کونے میں نصب حجر اسود‘ مشرقی جانب نصب سونے کے دروازے اور ان دونوں کے درمیان واقع جگہ ملتزم‘ دو رکعت واجب طواف نوافل کی ادائیگی اور فرض نمازوں کی امامت کے دوران امام صاحب کے کھڑے ہونے کی جگہ مقام ابراہیم‘ کعبہ کے شمالی جانب آدھے دائرے کی شکل میں بنی ہوئی دیوار کے اندر واقع حطیم اور میزاب رحمت اور مغربی جانب واقع رکن یمانی اورصفا اور مروہ پہاڑیوں کے بارے میں ضروری معلومات حاصل کر لیں-حج اور عمرے کا طریقہ سیکھنے کے لئے مستند کتابوں کے مطالعے کے علاوہ وزارت مذہبی امور اور دیگر مختلف اداروں کی طرف سے منعقد کئے جانے والے تربیتی پروگراموں میں زیادہ سے زیادہ شرکت کریں- کسی معاملے میں کوئی سوال درپیش ہو یا وضاحت درکار ہو تو اہل علم سے اس کی وضاحت ضرور کروائیں ‘مناسک حج کی تربیت کے لئے ویڈیو سی ڈیز دستیاب ہیں‘ ان سے بھی استفادہ کریں،اس موقع پر حاجی کیمپ کے افسران نے بتایا کہ حکومت پاکستان نے حجاج کرام کی سہولت کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے ہیں – حجاج کرام دوسروں کے آرام کا بھی خیال رکھیں اور دستیاب سہولتوںکے بارے میں شکوہ شکایت سے گریز کر کے صبر کریں تو ان کے اجر و ثواب میں اضافہ ہو گا-انہو ں نے بتایا کہ عازمین حج کو باقی رقم کے حصول اور ہمراہ لے جانے والی ادویات کوسر بمہر کروانے کے لئے روانگی سے ایک دن قبل حاجی کیمپ میں رپورٹ کر نے کی ہدایت کی گئی ہے – اس موقع پر انہیں چار ضروری دستاویزات لازمی طور پر ہمراہ لانے کی تاکید کی گئی ہے جن میں بینک کی طرف سے حج واجبات کی وصولی کے بعد درخواست فارم سے علیحدہ کر کے جاری کی جانے والی رسید جس پر حاجی کی تصویر چسپاں ہو ‘وزارت حج کی طرف سے ارسال کیا جانے والا اطلاع نامہ ‘قومی شناختی کارڈ بمع فوٹو کاپی اور بینک کی طرف سے تصدیق شدہ چار عد د تصاویر شامل ہیں- حاجی کیمپ پہنچ کر عازمین وزارت حج کی طرف سے جاری کردہ اطلاع نامہ پی آئی اے یا سعودی ائیر لائن کے کائونٹر پر پیش کریں گے جہاں سے ان کے پاسپورٹ اور ٹکٹ ان کے حوالے کر دئیے جائیں گے ‘عازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پاسپورٹ کھول کراس بات کی یقین دہانی کر لیں کہ ا س پر ان ہی کے کوائف درج اور تصویر چسپاں کی گئی ہے ‘ کسی شکایت کی صورت میں حاجی کیمپ میں موجود وزارت حج کے عملے سے فوری طور پر رابطہ کریں-حاجیوں کے پاسپورٹ میں اضافی طور پر لگایا جانے والا ایک صفحہ علیحدہ کر کے یہ ایک شناختی کارڈ کے طور پر انہیں جاری کیاجائے گا ‘ اس پر ان کے تمام کوائف اور مکہ میں رہائش کا پتہ ‘مکتب نمبر وغیرہ درج ہو ں گے -حاجیوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ اسے پلاسٹک کور کروا کر لاکٹ کے طور پر ہر وقت پہنے رکھیں تا کہ گم ہو نے یا ساتھیوں سے بچھڑنے کی صورت میں دوبارہ ملنے میں زیادہ مشکل پیش نہ آئے – حاجیو ںکو ہدایت کی گئی کہ وہ ممنوعہ اشیا اور منشیات وغیرہ ہر گز ساتھ نہ رکھیں کیونکہ سعودی عرب میں منشیات لے جانے کی سزا موت ہے – ادویات استعمال کرنے والے خواتین و حضرات مستند ڈاکٹر کے لیٹر پیڈ پر لکھا ہوا نسخہ ہمراہ لائیں اور متعلقہ عملے سے ادویات کا پلاسٹک بیگ سیل کروا لیں

یہ بھی پڑھیں  تحریک انصاف کو کچھ کرنا نہیں آتا،آصف زرداری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker