تازہ ترینعلاقائی

پتوکی:PPPاورPMLNملک کے ٹکڑے کرنے میں لگےہیں ،حاجی محمد رمضان

پتوکی﴿ندیم رضا خاں سے﴾حکمران پارٹیاں اور مسلم لیگ ،،ن،، صوبے بنانے کی آڑ میں ملک کو ٹکڑوں میں تقسیم کر نے کے امریکی ایجنڈے کی تکمیل کر رہی ہیں۔عوام امریکی ایجنٹوں کے متحد ہوکر سازشوں کو ناکام بنانے کیلیے میدان عمل میں نکل آئیں۔ان خیالات کا اظہارحلقہ این اے 142کے جماعت اسلامی کے قومی اسمبلی کے امیدوار حاجی محمد رمضان نے ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کر تے کیا۔قومی اسمبلی میں پی پی پی کی جنوبی صوبہ اور مسلم لیگ ،،ن،، کی چار صوبے بنانے کی قراردادوں پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کر تے انہوں نے کہا اس وقت دونوں پارٹیوں میں ملک کو ٹکڑے ٹکڑے کر نے کی میراتھن ریس لگی ہوئی ہے اور دونوں پارٹیاں ملک میں نئے صوبے بنانے کی آر میں عوام میں خلفشار،اور بے چینی پیدا کر کے ملک کو خانہ جنگی کی طرف دھکیل رہی ہیں ۔صوبہ بلوچستان میں پہلے ہی حالات بنگلہ دیش کی طرح بد تر ہو چکے ہیں ،کراچی میں ایک قوم پرست اور بھتہ خور جماعت ایم کیو ایم ،اے این پی،اور پی پی پی آپس میں راکٹ اور گولیاں چلا کر کراچی کو میدان جنگ بنا رہی ہیں ۔ملک کی سرحدوں پر ڈروں حملوں،خودکش حملوں،بجلی،گیس،اور تیل کی ہوشرباقیمتوں،امن عامہ کی بد ترین صورت حال اور آسمان سے باتیں کرتی ضروریات زندگی کی قیمتوں نے عوام کی زندگیاں پہلے ہی اجیرن بنا رکھی ہیں۔حکمرانوں نے ملکی سلامتی کی حفاظت کر نے والے حساس اداروںاور آزاد عدلیہ کو بدنام کر نے اور عدالتی فیصلوں کا مزاق اڑا کر ملک میں لاقانونیت اور انارکی پھیلانے کے غیر ملکی ایجنڈے پر عمل درآمد شروع کر رکھا ہے اور اب کھل کر دونوں پارٹیاں ملک میں نئے صوبے بنانے کی آر میں ملک کو 2015 تک ٹکڑے ٹکڑے کر نے کے امریکی ایجنڈے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلیے ایک دوسرے سے سبقت لیجا کر غیر ملکی امریکی آقائوں کو خوش کر رہی ہی۔حساس اداروں اور عدلیہ کو تختہ مشق بنانے کے بعد اب ملک کے تیسرے ستون پارلیمنٹ کو بھی اپنے غیر ملکی ایجنڈے کی تکمیل کیلیے تختہ مشق بنایا جارہا ہے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی وہ ملک کے تین بڑے اداروں کو تباہ کر نے والی پارٹیوں کے خلاف آپس میں متحد ہو جائیں اور امریکہ اور امریکہ کے ملک دشمن عزائیم کی تکمیل کر نے والے حکمرانوں کے خلاف جماعت اسلامی کی ،،گو امریکہ گو،،مہم میں شامل ہوکر عوام دشمن،ملک دشمن،جہاد دشمن اور اسلام دشمن قوتوں کو ہمیشہ ہمیشہ کیلیے بحیرہ عرب میں ڈبو دیں ۔

یہ بھی پڑھیں  غیر اخلاقی سرگرمیاں ، پولیس کالج سہالہ کے کمانڈنٹ اور ڈپٹی کمانڈنٹ کو کام کرنے سے روک دیا گیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker