تازہ ترینعلاقائی

پنڈی گھیب:شہرکوماڈل سٹی بنناچاہتےہیں،TMOحاجی محمدصدیق

پنڈی گھیب ﴿نامہ نگار﴾ ٹی ایم او حاجی محمد صدیق نے کہا کہ پنڈی گھیب شہر کو ایک ماڈل سٹی بننا چاہتے ہیں ، ٹی ایم اے عملہ صفائی اپنے محدود و سائل کے باوجود شہر بھر میں صفائی کے حوالے سے ہر وقت کو شاں ہے ، واٹر سپلائی باقاعدگی سے صحیح چل رہی ہے اور لوگوں کو پانی مل رہا ہے ، عملہ صفائی روزانہ کی بنیاد پر شہر میں صفائی اور نالیاں صاف کر رہا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ا ن خیالات کا اظہار ٹی ایم او حاجی محمد صدیق نے ٹی ایم اے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ایم اے پنڈی گھیب میں کسی قسم کی کرپشن نہیں ہو رہی ہے انہوں نے مزید بتایا کہ میرا کیس عدالت اور محکمہ نے بری کر دیا ہے جو کہ بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی تھا۔ ٹی ایم اے عملہ اپنے فرائض نہایت ایمانداری اور خلوص نیت سے سرانجام دے رہا ہے ۔ ٹی ایم او حاجی محمد صدیق نے کہا کہ اگر پھر بھی کسی شہری کو کوئی شکایت ہو تو عوام کیلئے 24گھنٹے میرے دروازے کھلے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker