تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:عوام روٹی کوترس رہی اورحُکمران اپنی عیاشیوں میں مصروف، حاجی رمضان

بھائی پھیرو﴿نامہ نگار﴾ پاکستان کا ہمسایہ مُلک چائنہ جو پاکستان سے کئی سال بعد آزاد ہوا جس کی آبادی ایک ارب پینتیس کروڑ کے لگ بھگ ہے اور مُلکی امور چلانے کے لیے تقریبا14وزیر ہیں اور چائنہ اس وقت ترقی کے لحاظ سے سب سے آگے ہے جبکہ پاکستان چائنہ سے پہلے آزاد ہوا اور اس کی آبادی سترہ کروڑ کے لگ بھگ ہے اور اس کے وزیروں و مشیروں کی ایک بہت بڑی فوج ہے جو وطن عزیز پاکستان کو چیل کوئوں کی طرح نوچ ،نوچ کر کھا رہی ہے ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی حلقہ این اے 142کے امیدوارحاجی محمد رمضان نے گذشتہ روز صحافیوں کے ایک وفد سے مُلاقات کے دوران کیا اُنہوں نے کہا کہ چائنہ پاکستان سے کئی سال بعد آزاد ہوا اور اس وقت ترقی کے لحاظ سے سب سے آگے ہے اور اُس کی عوام خوش حال زندگی گزار رہی ہے جبکہ ہمارے وطن عزیزکو چلانے والے حُکمرانوں نے وطن پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کی بجائے دونوں ہاتھوں سے لُوٹنے اور وزیروں و مشیروں کی ایک بہت بڑی فوج ظفر موج بڑھانے کی سکیم پر عمل پیرا ہوکر غریب عوام پرمہنگائی کا بوجھ ڈال رکھا ہے اور رہی سہی کسر بجلی کانہ ہونا آئے روز بجلی ،تیل و گیس کے نرخ بڑھاکر غریب عوام کے خُون کا ایک ایک قطرہ نچوڑ نا وطیرہ بنا رکھا ہے جبکہ اس وقت پاکستان کی غریب عوام دو وقت کی روٹی کو ترس رہی ہے مگر ہمارے حُکمرانوں کو اپنی عیاشیوں اور تجوریاں بھرنے سے فُرصت ہی نہیں کہ وہ غریب عوام کے لیے کُچھ سوچ اور کر سکیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button