شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / حج قرعہ اندازی: ایک لاکھ سے زائد خوش نصیبوں کے ناموں کا اعلان

حج قرعہ اندازی: ایک لاکھ سے زائد خوش نصیبوں کے ناموں کا اعلان

اسلام آباد(پاک نیوز) حکومت نے سرکاری سکیم کے تحت حج پر جانے والوں کے لیے قرعہ اندازی کر دی جس میں ایک لاکھ 7 ہزار سے زائد خوش نصیبوں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے۔وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے قرعہ اندازی کا افتتاح کیا۔ قرعہ اندازی مکمل طور پر کمپیوٹرائزڈ کی گئی ہے جو آج رات تک مکمل ہو گی جبکہ خوش نصیبوں کو بذریعہ ایس ایم ایس آگاہ کیا جائے گا۔وفاقی وزیر نورالحق قادری نے بتایا کہ مسلسل تین سال سے ناکام 12 ہزار عازمین بغیر قرعہ اندازی کامیاب قرار پائے۔ 80 سے 90 سال عمر کے 2 ہزار عازمین کی درخواستیں موصول ہوئیں۔ بزرگ خاتون عازمین کے ساتھ 2 معاونین بھجوائے جائیں گے۔وزارت مذہبی امور کے مطابق سرکاری حج سکیم کے تحت سب سے زیادہ پنجاب سے سب سے زیادہ ایک لاکھ 8 ہزار 6 درخواستیں آئیں جبکہ سندھ سے 49 ہزار 343، خیبر پختونخوا سے 40 ہزار 752 اور بلوچستان سے 10 ہزار 258 درخواستیں موصول ہوئیں۔کشمیر سے 2 ہزار 316، فاٹا سے 4 ہزار 314 اور گلگت بلتستان سے 2 ہزار 422 درخواستیں آئیں۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق مجموعی طور پر 2 لاکھ 16 ہزار 623 درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے مرد عازمین کی ایک لاکھ 23 ہزار700 اور خواتین کی 92 ہزار923 درخواستیں ملیں۔اس مرتبہ ایک لاکھ 84 ہزار 210 پاکستانی فریضہ حج ادا کریں گے جس میں سرکاری سکیم کے تحت ایک لاکھ 7 ہزار 526 اور نجی سکیم کے ذریعے 71 ہزار 684 عازمین حجاز مقدس جائیں گے۔وزارت مذہبی امور کی جانب سے حج اخراجات 4 لاکھ 36 ہزار975 روپے مقرر کیے گئے ہیں اور حاجیوں کو قربانی کے لیے 19 ہزار 451 روپے الگ سے ادا کرنا ہوں گے۔واضح رہےکہ گزشتہ سال سرکاری حج سکیم کے تحت وصول درخواستوں کی تعداد 3 لاکھ 74 ہزار 857 تھی جن کی قرعہ اندازی کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑا:وومن ورکنگ ڈے کے حوالے سے ایک سیمینار