بین الاقوامیتازہ ترین

عازمین حج آج منیٰ میں خیموں کا شہر آباد کریں گے

مکہ(ڈیسک نیوز)مناسک حج کا آغاز ہوگیا۔ عازمین حج آج منیٰ میں خیموں کا شہر آباد کریں گے۔ قافلوں کی منٰی روانگی کا سلسلہ جاری ہے۔ حج کا رکن اعظم، وقوف عرفہ کل 9 ذی الحج کو ادا کیا جائے گا۔  لبیک الھم لبیک کی صداؤں میں مناسک حج کا آغاز ہوگیا۔عازمینِ حج آج منیٰ میں خیموں کا شہر آباد کریں گے۔ عازمینِ حج کا قافلوں کی صورت میں منیٰ روانگی کا سلسلہ علی الصبح ہی شروع ہو گیا تھا۔ کل 9 ذی الحج کی صبح عازمین ِ حج میدان عرفات روانہ ہونگے جہاں حج کا رکن اعظم ، وقوف عرفہ ادا کیا جائے گا اور پھر عازمین مسجد نمرہ میں خطبہٗ حج سنیں گے۔ خطبہ حج کےبعد حجاج مزدلفہ روانہ ہوں گے جہاں وہ رات کھلے آسمان تلے گزاریں گے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button