پاکستانتازہ ترین

پاکستان کا پرانا حج کوٹہ بحال کردیا گیا۔

اسلام آباد(پاک نیوز)حج  پر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے سعودی عرب سے اچھی خبر آگئی، پاکستان کا پرانا حج کوٹہ بحال کردیا گیا۔وزارت مذہبی امور کے مطابق وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور سعودی عرب کی دعوت پر 4 روزہ عالمی حج کانفرنس میں شرکت کیلئے جدہ پہنچے جہاں انہوں نے سعودی ہم منصب ڈاکٹر توفیق بن الربیعہ سمیت کئی اہم شخصیات سے ملاقاتیں کیں اور اداروں کا دورہ کیا،وزارت مذہبی امور کا اپنے اعلامیے میں کہنا ہے کہ سعودی حکام کی جانب سے وزیر مذہبی امور کو سالانہ حج معاہدے کا مسودہ موصول ہوگیا جس کے تحت پاکستان کا ایک لاکھ 79 ہزار 210 حجاج کا پرانا کوٹہ بحال جبکہ 65 سال کی بالائی حد کو بھی ختم کردی گئی ہے۔وزارت کے مطابق رواں سال حج درخواستیں فروری کے آخر تک طلب کئے جانے کا امکان ہے جبکہ کابینہ کی منظوری کے بعد وفاقی وزیر مذہبی امور حتمی حج پالیسی 2023ء کا اعلان کرینگے،سعودی وزیر حج و عمرہ توفیق الربیعہ کے مطابق حج معاہدے پر پاکستان، بھارت، ایران، ترکیہ، سوڈان، یمن، ازبکستان، ملائیشیا اور بحرین سمیت 19 ممالک شامل ہیں،انہوں نے کہا کہ معاہدے میں عازمین کی تعداد، آمد، روانگی اور پیش کی جانے والی خدمات کا ذکر ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button