پاکستانتازہ ترین

حج درخواستوں کی وصولی شروع

hajjاسلام آباد(بیوروچیف) گورنمنٹ اسکیم کے تحت 85ہزار 500 حج درخواستوں کی وصولی منگل(آج)سے شروع کی جائے گی۔ ڈائریکٹر جنرل حج کے مطابق سرکاری حج سکیم کے تحت درخواستیں قومی بینکوں کی نامزد برانچوں میں جمع کروائی جا سکتی ہیں۔ درخواست گزار کے پاس نادراکا قومی شناختی کارڈ‘31مارچ 2014ء تک کارآمد مشین ریڈیبل پاسپورٹ یا پاسپورٹ بنوانے کے لئے جمع کروائی جانے والی درخواست کی رسید درکار ہوگی۔ عازمین حج کا صحت منداورسفر کے قابل اور چھوت کی کسی بیماری میں مبتلا نہ ہونے کے بارے میں بھی درخواست فارم پر بنے سرٹیفکیٹ کی کسی سرکاری ہسپتال کے مستند ڈاکٹر سے تصدیق کروانا بھی لازمی ہوگا۔ پاکستانی حاجیوں کے لئے حاصل کی جانے والی رہائش گاہوں کو حر م شریف سے فاصلے کی بنیاد پر تین درجوں بلیو‘ گرین اور وائٹ میں تقسیم کیا گیا ہے،کسی کیٹگری میں درخواست دینے کے لئے اسی رنگ کا حج درخواست فارم استعمال ہو گا۔ وائٹ کیٹگری کے لئے کراچی ‘سکھر‘ اور کوئٹہ سے جانے والے حاجیوں کو 2لاکھ85ہزار70روپے فی کس جب کہ لاہور‘اسلام آبا دپشاور ‘ ملتان‘ فیصل آباد ‘ سیالکوٹ اور رحیم یارخان سے جانے والے ہر حاجی کو 2لاکھ95ہزار 70 روپےفی کس جمع کروانے ہوں گے۔ گرین کیٹگری کے لئے پیکیج بالترتیب 3لاکھ51ہزار اور 3لاکھ61ہزار جب کہ بلیو کیٹگری کے لئے 4 لاکھ11ہزاراور 4 لاکھ21ہزار روپے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں  ٹیکسلا:مسلم لیگ ن کی سیاست کامحور و مرکز عوام کی بے لوث خدمت ہے ، حاجی نصیرالدین

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker