بین الاقوامیتازہ ترین

منیٰ میں لبیک اللھم لبیک کی صدائیں؛ حج کا رکن اعظم آج ادا کیا جائے گا

ریاض(مانیٹرنگ سیل) لبیک اللھم لبیک کی بابرکت صدائیں منیٰ کی خیمہ بستی سے عرش عظیم تک بلند ہو رہی ہیں۔ آٹھ ذی الحج کی شام ڈھلی اور رات آگئی۔ منٰی کی خیمہ بستی ميں لاکھوں عازمین حج اللہ کے حضور حاضری کی صداؤں کے ساتھ گڑگڑا کر دعائیں کر رہے ہیں، رحمت طلب کر رہے ہیں، بخشش طلب کر رہے ہیں۔ صبح نماز فجر پڑھ کر رکن اعظم کیلئے میدان عرفات کا رخ کریں گے۔ آٹھ ذی الحج کا بابرکت شام منٰی کی وادی میں تمام ہوئی۔ عازمین حج کی خیمہ بستی ذکر الٰہی میں ڈوبی ہے۔ منیٰ میں رات بھر کا قیام ہے۔ صبح فجر پڑھ کرعازمین میدان عرفات کا رخ کریں گے۔ جہاں رکن اعظم وقوف ادا کیا جائے گا۔ اور رب کریم کی رضا سے عازمین حاجی بن جائیں گے۔ خطبہ حج کے بعد نماز ظہر اورعصر ایک ساتھ ادا کی جائے گی۔ منٰی کی خیمہ بستی کے مناظر روح پرور ہیں۔ سفید لباس میں لاکھوں مسلمان ہر اونچ نیچ اور ذات پات سے بے نیازہیں۔ ایک ہی کلمہ ہرزبان پر ہے۔ لبیک کی صدائیں ہیں۔ مناسک حج کی ادائیگی کے پہلے روزعازمین حج نے منٰی میں ظہر سے مغرب تک تمام نمازیں ادا کیں۔ رب کے حضورمغفرت کے طلبگارہوئے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker