پاکستانتازہ ترین

پی آئی اے کی حج پروازیں ابتدا میں ہی تاخیر کا شکار

اسلام آباد(بیوروچیف) پی آئی اے کے حج آپریشن کے تحت پروازیں تاخیر کا شکار ہونا شروع ہوگئیں۔ عازمین کو حجاز مقدس جانے لئے طویل انتظار کی صعوبتیں برداشت کرنا پڑرہی ہیں۔احرام باندھے عازمین حج کو اس سال بھی مقدس سرزمین پہنچنے کے لئے شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ قومی ایئرلائن کی دیگر پروازوں میں تاخیر کے باعث حج آپریشن کا شیڈول بھی متاثر ہورہا ہے۔ ریاض سے پرواز پی کے سیون فائیو فورسات گھنٹے تاخیر سے اسلام آباد پہنچی جس سےحج پرواز بھی لیٹ ہوگئی۔ اسلام آباد سے دبئی کی پروازپی کے ٹو ون ون پانچ گھنٹے مؤخر ہوئی۔ اندرون ملک پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہیں۔ اسلام آباد سے کراچی آنے والی قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے تھری ون نائن ساڑھے چار گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں  وزیر اعظم نواز شریف سے ڈی جی آئی ایس آئی رضوان اختر کی ملاقات

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker