شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / تاریخ میں پہلی بارپرائیویٹ حج پیکج سستا،سرکاری حج مہنگا ہوگا

تاریخ میں پہلی بارپرائیویٹ حج پیکج سستا،سرکاری حج مہنگا ہوگا

اسلام آباد (بیوروچیف)پرائیویٹ ٹور آپریٹرز نے سستا حج پیکج دینے کا فیصلہ کرلیا جس کے بعد سرکاری حج مہنگا اور پرائیویٹ حج سستا ہوگا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پرائیویٹ ٹور آپریٹرز نے سستا حج پیکج دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پرائیویٹ حج ٹورآپریٹرز نے 3 لاکھ 80 ہزار 60 روپے کا حج پیکج تیار کرلیا۔ حج پیکج ایسوسی ایشن آف آل پاکستان انرولڈ کمپنیز (ایپک) پاکستان نے تیار کیا ہے جسے عزیزیہ حج 2019کا نام دیا گیا ہے۔ نجی ٹورآپریٹرزجلد پیکج کا اعلان کریں گے۔پرائیویٹ حج ٹورآپریٹرز کے سرپرست اعلیٰ شاہ جہاں خلیل کے مطابق حکومت حج اخراجات میں اضافہ کی وجہ ٹیکسز اور ڈالر کی قیمت میں اضافہ بتا رہی ہے، حکومت ہمیں ذمہ داری دے ہم پاکستانیوں کو سستا حج پیکج دیں گے۔واضح رہے کہ پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کا سستا حج پیکج سرکاری اسکیم پرعوام کی دلچسپی کو کم کرنے کا باعث بنے گا۔

یہ بھی پڑھیں  گوجرانوالہ:تھانہ سبزی منڈی کاعلاقہ منشیات فروشوں، جواء خانوں، جسم فروشی کےاڈوں کاگڑھ بن گیا