پاکستانتازہ ترین

سال 2020 کے لئے حج قرعہ اندازی کا اعلان

اسلام آباد(پاک نیوز) وزارت مذہبی امور نے حج دوہزار بیس کے لئے سرکاری اسکیم کے تحت چھیاسی ہزار سات سو پینسٹھ کامیاب درخواست گزاروں کا اعلان کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روزسرکاری اسکیم کے تحت حج قرعہ اندازی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مذہبی امورنورالحق قادری نے کہا کہ حج قرعہ اندازی سب سے اہم موقع ہوتا ہے جو لوگ اللہ اور اس کے حبیب حضرت محمد کے در کی حاضری کی خواہش رکھتے ہیں انہیں اس دن کا بے تابی سے انتظار ہوتا ہے۔وزیر مذہبی امورنے بتایا کہ رواں سال سرکاری اور پرائیویٹ اسکیموں کے تحت ایک لاکھ 79 ہزار 210 پاکستانی فریضہ حج ادا کریں گے۔ رواں سال سرکاری اسکیم کے تحت ایک لاکھ 49 ہزار 295 درخواستیں موصول ہوئیں، ہارڈ شپ کوٹہ نکال کر ایک لاکھ پانچ ہزار 413 درخواست گزاروں کی قرعہ اندازی ہوئی، تین سال سے ناکام رہنے والے سات ہزار 648 افراد کو کامیاب قرار دیا گیا ہے۔اس دفعہ 70 سال سے زائد بزرگ شہریوں کے لئے 10 ہزار کا کوٹہ رکھا گیا تھا مگر 12 ہزار 840 درخواستیں موصول ہوئی ہیں جن میں سے 10 ہزار کو عمر کے لحاظ سے سینارٹی کی بنیاد پر کامیاب قرار دیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ قرعہ اندازی کے فوراً بعد کامیاب یا ناکام درخواست گزاروں کو بذریعہ ایس ایم ایس اطلاع کر دی جائے گی، قرعہ اندازی میں کامیاب قرار پانے والوں کو اپنے میڈیکل سرٹیفکیٹس انیس مارچ تک اپنے بینکوں کی متعلقہ برانچوں میں جمع کرانے ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں  نیب نے میاں منشا کو کرپشن کے الزام میں دوبارہ طلب کرلیا

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker