پاکستانتازہ ترین

اسلام آباد: 15رمضان المبارک تک حج ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ ہو جائے گا، نورالحق قادری

اسلام آباد(پاک نیوز) وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا ہے کہ 15رمضان المبار تک حج ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ ہو جائے گا۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سعودی وزارت حج سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ سعودی وزارت حج نے کوئی بھی معاہدہ کرنے سے روک رکھا ہے۔ نور الحق قادری نے کہا کہ سعودی حکومت کورونا وائرس کے پھیلاو کو مکمل طور پر دیکھ رہی ہے۔ سعودی حکومت کے پاس حج ادائیگی سے متعلق مختلف آپشنز زیر غور ہیں۔وزیر مذہبی امور نے کہا کہ حالات ٹھیک نہ ہوئے تو سعودی عرب میں رہنے والے اور خلیجی ممالک صرف حج کی سعادت حاصل کرسکیں گے۔ نور الحق قادری نے کہا کہ تمام ممالک کے کوٹا کو صرف 10 فیصد تک لیا جائے۔ سعودی حکومت حج سے متعلق پاکستان سے مشاورت کرکے حتمی فیصلہ کرے گی۔انہوں نے کہا کہ تاریخ میں 40 مرتبہ سے زائد حج مکمل یا جزوی طور پر نہیں ہوا۔ میں سمجھتا ہوں کہ حالات بہتر ہوجائیں تو حج ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں  پی ایس ایل 4کا رنگا رنگ میلہ پاکستان کی طرف

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker