بین الاقوامیتازہ ترین

رواں سال صرف سعودی عرب میں رہنے والوں کو حج کی اجازت دینے کی تجویز پر غور

جدہ(ڈیسک نیوز)سعودی حکومت نے رواں سال صرف سعودی عرب میں رہنے والوں کو حج کی اجازت دینے کی تجویز پر غور شروع کردیا۔ حتمی فیصلہ 15 جون تک کے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق رواں برس حج سے متعلق سعودی حکومت کا مختلف تجاویز پر غور جاری ہے۔ سعودی عرب حتمی پالیسی کی اجرا سے قبل پاکستان سمیت بڑے مسلم ممالک سے مشاورت کرے گا۔ذرائع وزارت مذہبی امور کے مطابق رواں برس حج سے متعلق فیصلہ 15 جون تک متوقع ہے جبکہ رواں برس حج کے لیے تمام بڑے ممالک کا 80 فیصد کوٹہ ختم کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔ذرائع کے مطابق تمام ممالک سے صرف وفود کو حج کی دعوت دینے کی تجویز بھی زیر غور ہے اور حج کی سعادت صرف سعودی عرب میں رہنے والوں کو دینے کی تجویز پر بھی غور جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں  کراچی کا امن سبوتارکرنے والے خلاف مقدمات فوجی عدالتوں میں چلائیں گے۔ وزیراعظم

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker