تازہ ترینعلاقائی

مخدوم احمد محمود نے گورنر پنجاب کے عہدے کا حلف اُٹھالیا

news-1356416684-3268لاہور(نامہ نگار) مخدوم احمد محمود نے پنجاب کے نئے گورنر کی حیثیت سے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ گورنر ہاؤس لاہور میں منعقدہ تقریب میں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عمرعطا بندیال نے مخدوم احمد محمود سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔ اس موقع پروزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف، اسپیکر پنجاب اسمبلی، صوبائی وزرا، پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر میاں منظور وٹو، تنویراشرف کائرہ اور راجا ریاض بھی موجود تھے۔ حلف برداری کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے مخدوم احمد محمود کو گورنر بننے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےمخدوم احمد محمود نے کہا کہ وہ صدر آصف زرداری کو مایوس نہیں کریں گے، ان کے گورنر بننے کے بعد بھی  گورنر ہاؤس کے دروازے پیپلز پارٹی کے کارکنوں کے لئے ہمیشہ کھلے رہیں گے، مخدوم احمد محمود پنجاب کے29ویں گورنر ہیں۔ وہ 12 ستمبر 1961کو کراچی میں پیدا ہوئے ان کا تعلق جنوبی پنجاب کے بااثر سیاسی خاندان سے ہے۔ مخدوم احمد محمود مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر پگارا سید صبغت اللہ راشدی کے پھوپھی زاد بھائی اور سابق وزیراعظم مخدوم یوسف رضا گیلانی کے قریبی رشتے دار بھی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : سانحہ پشاور کیخلاف مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع اوکاڑہ کے سینکڑوں طلباء اور کارکنوں نے احتجاجی ریلی نکالی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker