پاکستانتازہ ترین

وزیراعلیٰ پنجاب کی حلف برداری: وزیراعظم نے صدر کو ایک اور ایڈوائس بھجوادی

اسلام آباد(پاک نیوز) وزیراعظم شہبازشریف نے نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازکی حلف برداری کے معاملے پرصدر مملکت کو ایک اور ایڈوائس بھجوا دی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے ایڈوائس میں کہا گیا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر وزیراعلیٰ کے حلف کے لیے نمائندہ نامزد کریں، حلف کے معاملہ پرتاخیر اور مشاورت کی کوئی وجہ نہیں ہے۔وزیراعظم کی ایڈوائس میں کہا گیا ہے کہ 23 اپریل کو بھی حلف کے لیے ایڈوائس بھجوائی تھی ،حلف میں تاخیر سے توہین عدالت کی کارروائی کے اثرات آسکتے ہیں۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کی جانب سے صدر مملکت کو کہا گیا ہے کہ صوبہ پنجاب گزشتہ 23 روز سے بغیر حکومت کے چل رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!