تازہ ترینحکیم کرامت علیکالم

ہماری سیاست اور امیدِ سحر

hakeemانقلاب ،انقلاب آ رہا ہے ۔پاکستان کو بچانے والے زندہ ہو گئے ہیں ۔پاکستان کی تقدیر اب بدل جائے گی ۔اب ایک نیا پاکستان بنے گا ۔ایسے نعرے ایسی باتیں سن سن کے اب تو کانوں میں بھی کھجلی ہو نے لگی ہے ۔انقلاب تو ہم ہر روز دیکھتے ہیں ۔ہر روز ایک نیا انقلاب آتا ہے کہیں بم دھماکے سے کہیں گیس بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے ۔کئی گھروں سے لوگ اپنے گھر میں انقلاب لانے کی کوشش میں محنت مزدوری کرنے نکلتے ہیں شام کو لاش گھر آ جاتی ہے یہ بھی تو ،،انقلاب ہی ہے ،،صبح بچے اُٹھے ناشتہ مانگا تو جواب ملا کہ گیس نہیں آ رہی بچے بھوکے پیٹ سکول چلے گے یہ بھی تو ،،انقلاب،، ہی ہے آج کل مچھر انقلابی بنا ہوا ہے ۔بجلی نہ ہونے سے جسم میں خون کی گردش کو انقلابی مچھر گرما رہا ہے ۔
پاکستان کو بچانے والے پہلے مرے ہوئے تھے جو اب زندہ ہو گے ہیں ؟اور کیا پاکستان کو بچانے کے لیے سیاست میں آنا ضروری ہے ؟اور پاکستان کو بچانا کس سے ہے ؟پاکستان کو اغیار سے بچانا ہے یا اپنوں سے؟اور پاکستان کی تقدیر خراب کیسے ہوئی جو اب بدلنے جا رہی ہے؟کیا نیا پاکستان بنانے کی ضرورت ہے ؟
میری ناقص رائے کے مطابق تو پاکستان یہ ہی ٹھیک ہے جسے ہمارے بزرگوں نے بڑی قربانیاں دے کر حاصل کیا تھا ۔اگر بدلاو کی ضرورت ہے تو حکمرانوں کو بدلنے کی ضرورت ہے ۔اگر بدلنا ہے تو گیارہ مئی کے بعد ایوانِ اقتدار میں براجمان ہونے والوں کے دماغوں کو بدلنا ہو گا پاکستان پہلے والا ہی ٹھیک ہے ۔آج کل الیکشن کا موسمِ بہار ہے ۔شب و روز سیاسی جلسوں کا انعقاد زور شور سے ہو رہا ہے ۔نا چاہتے ہوئے بھی امید سحر کی آوازیں (جن کے پوری ہونے کی امید تو ہے ہی نہیں) قوت سماعت سے ٹکراتی رہتی ہے ۔یہ جو امید کی نئی کرنیں عوام کو سنائی اور دکھائی جا رہی ہیں یہ تو عوام ایک عرصہ دراز سے سن رہی ہے اور سنانے والی زبانیں بھی وہی ہیں دکھائی دینے والے چہرے بھی وہ ہی ہیں ۔ان کے خطابات سن کر میرے جیسے کند ذہن انسان کے دماغ میں تو اسی طرح کے سوالات جنم لینا شروع کر دیتے ہیں اور پھر جواب تلاش کرنے پر بھی نہیں ملتا پا کستان کی عوام کو چکنی باتوں سے بہلا نے والو اس عوام کو وہی پہلے والے پاکستان میں ہی ان کے بنیادی حقوق کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اتنا ہی کافی ہے ۔اس عوام کو نئے پاکستان کی ضرورت نہیں بلکہ اسی قائدِ اعظم کے پاکستان میں ہی اس عوام کو امن ،پیار ،روزگار،پانی بجلی ،گیس،اور دیگر ضروریاتِ زندگی چاہیے وہی دلا دو کافی سے بھی زیادہ ہو گا ۔ملک میں جان لیوا مہنگائی بے روز گاری کرپشن بم دھماکوں سے قبرستانوں کی ترقی روک دو ہمارے لیے کافی ہے ۔امیدواران حضرات چکنی چپٹی باتوں کی بجائے اگر خلوصِ دل سے اپنی کہی ہوئی باتوں پر اگر عمل کر دکھائیں تو آئند ہ الیکشن میں شاید بن مانگے ووٹ مل جائیں ۔عوام کو دکھائی جانے والی امید سحر اگر واقع امیدِ سحر ہوئی تو ۔پھر آنے والے الیکشن میں کامیابی بنا ووٹ مانگے ہی ووٹ مل جائیں گے ۔اس کا ایک فائدہ یہ بھی ہو گا کہ جھوٹ نہیں بولنا پڑے گا ۔پھر دوبارہ عوام کی منتیں نہیں کرنی پڑیں گی note

یہ بھی پڑھیں  بے زبان اورموٹر وے پولیس

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker