پاکستانتازہ ترین

راولپنڈی:ہمدرد یونیورسٹی کی انتظامیہ کیخلاف کروڑوں کا ہرجانے کا دعویٰ

hamdard universityاسلام آباد (مانیٹرنگ سیل) راولپنڈی کے رہائشی اور سابق لیب اسسٹنٹ محمد عرفان ملک نے ڈائریکٹر جنرل ہمدرد یونیورسٹی ‘ ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن اور ڈپٹی رجسٹرار ہمدرد یونیورسٹی کے خلاف اسلام آباد سول عدالت میں کروڑوں روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا۔ درخواست گزار نے اپنی درخواست میں ڈائریکٹر جنرل ہمدرد یونیورسٹی اسلام آباد کیمپس ‘ ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن بریگیڈیئر ریٹائرڈ زاہد ملک اور ڈپٹی رجسٹرار جواد صادق داؤد ہمدرد یونیورسٹی کو فریق بنایا ہے درخواست م یں انہوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ انہیں سات جولائی 2000 ء میں مذکورہ یونیورسٹی میں کمپیوٹر لیب اسسٹنٹ انچارج تعینات کیا گیا اس دوران اس نے فرائض ذمہ داری سے انجام دیئے بارہ سال فرائض ادا کرنے کے بعد انہیں مستقل کیا گیا انہوں نے مختلف فرائض سرانجام د یئے انہیں غیر قانونی طورپر ملازمت سے برطرف کیا گیا انہوں نے درخواست میں دو کروڑ دس لاکھ 79 ہزار چھ سو بہتر روپے ہر جانے کا دعویٰ کیا ہے انہوں نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ مذکورہ بالا افسران کے اقدام سے ان کی شہرت کو نہ صرف نقصان پہنچا واجبات بھی نہ مل سکے اس لئے مذکورہ بالا افسران ہر جانے کی مدمین دو کروڑ دس لاکھ اناسی چھ سو بہتر روپے دلوائے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں  دو اضلاع بہاول نگر اورقصورمیں پائلٹ سکیم کا اجراء

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker