پاکستانتازہ ترین

سابق سربراہ آئی ایس آئی جنرل ریٹائرڈ حمید گل وفات پاگئے اور سپرد خاک

راولپنڈی(مانیٹرنگ سیل)سابق سربراہ آئی ایس آئی جنرل ریٹائرڈ حمید گل کو راولپنڈی کے آرمی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ حمید گل کی نامز د جنازہ میں آرمی چیف سمیت ملک کی اہم عسکری و سیاسی شخصیات کے علاوہ بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔ سابق سربراہ آئی ایس آئی جنرل ریٹائرڈ حمید گل کی نماز جنازہ ریس کورس گراؤنڈ راولپنڈی میں پڑھائی گئی۔ نماز جنازہ میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف،کور کمانڈر راولپنڈی قمر جاوید باجوہ، سابق آرمی چیف اشفاق پرویز کیانی، سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل ریٹائرڈ ظہیر الاسلام، سابق جرنیلوں اسلام بیگ اور وحید کاکڑ سمیت دیگر عسکری حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ، سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی، سابق صدر وسیم سجاد، صدر آزاد کشمیر سردار محمد یعقوب، جماعت الدعوہ کے سربراہ حافظ سعید احمد،  اعجاز الحق، احمد رضا قصوری اور مولانا فضل الرحمان خلیل بھی موجود تھے۔ نماز جنازہ کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں  ترکی: کوئلے کی کان میں دھماکہ، 166 کان کن ہلاک

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker