تازہ ترینعلاقائی

پھولنگر:لنگڑے والی ڈھاری کا نام،، حمید نگر،، رکھنے کا اعلان

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو۔انشا ء اللہ بہت جلدبھائی پھیرو اور گردو نواح میں باقی رہنے والے ترقیا تی کا موں کا سلسلہ شروع کر دیا جائے گا۔ہیڈ بلوکی روڈ کیلیے جلد ہی ورلڈ بینک سے قرضہ لینے کیلیے رجوع کریں گے۔لنگڑے والی ڈھاری کا نام،، حمید نگر،، رکھنے کا اعلان، ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے سردار طالب حسن نکئی، پی پی 181کے امیدوار (ر) ڈی آئی جی حاجی رانا محمد اسلم خاں نے بھائی پھیرو شہر میں ترقیاتی کا موں کے حوالے سے سردار غلام محمد ڈوگرکی دعوت پر لنگڑے والی ڈھاری میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے کیا۔جب ممبر قومی اسمبلی سردار طالب اور رانا اسلم خاں ملتان روڈ کوٹ رادھا کشن چوک پر پہنچے تو سردار غلام محمد ڈوگر کی قیادت میں ان کا شاندار استقبال کیا اور انہیں ایک سجی سجائی بگھی میں سوار کرکے بڑے جلوس کے ہمراہ لنگڑے والی ڈھاری جلسہ گاہ میں لایا گیا۔ یہاں اس بستی کو سوئی گیس دینے کیلیے پائپ لائن کا افتتاح کیا گیا اور کئی ترقیاتی کاموں کا اعلان کیا۔جلسہ کے شرکا سے خطاب کرتے ہو ئے انہوں نے کہ بھائی پھیرو کی اندرون سڑک کی تعمیر کے لئے فنڈ کی منظوری اور سیورج سسٹم کو بھی نئے سرے سے بنایا جائے گا۔ہیڈ بلوکی روڈ کیلیے ورلڈ بینک سے قرضہ لینے کی کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کا موں کا سلسلہ اب شروع ہوچکا ہے ہر جگہ کا کام بلا تفریق شروع کر دیا جائے گامزید انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خاں نے نو جوانوں کے لئے کا روبار کے لئے قرضہ سکیم شروع کیا ہے انتہائی قابل ستائش ہے تاکہ ملک پاکستان کا ہرنوجوان اپنا اپنا کاروبار شروع کر سکے انہوں نے کہا کہ علا قہ بھر کی جو پی سی سی رہ گئی ہے جلد ان پر کام شروع کر دیا جائے گا۔ اس موقع پر سردار غلام محمد ڈوگر، رانا عدنان علی، شعبان چوہدری، محمد اکرم خانزادہ،ملک صدام،وغیرہ کے علا وہ سینکڑوں کارکنان بھی موجود تھے۔سردار غلام محمد ڈوگر نے اس موقع پر لنگڑے والی ڈھاری کا نام سردار طالب نگر رکھنے کا اعلان کیا تو ممبر قومی اسمبلی سردار طالب کی فرمائش پر اس بستی کا نام انکے والد مرحوم سردار عبدالحمید نکئی کے نام پر،، حمید نگر،، رکھنے کا اعلان کیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button