راول پنڈی (بیوروچیف) حج انتظامات میں بدعنوانی کے مقدمہ میں ملوث سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی کی بریت درخواست پر ٹرائل کورٹ کی جانب سے محفوظ کیا گیا فیصلہ آج سنایا جائیگا۔راولپنڈی میں اسپیشل جج سنٹر ل کی عدالت نے 23مئی کوحج کرپشن کیس میں حامدسعید کاظمی کی بریت کے حوالے سے دائردفعہ 265۔ K کی درخواست پر وکلاء کے دلائل مکمل ہونے پرفیصلہ محفوظ کرتے ہوئے 25 مئی کو سنانے کا اعلان کیاتھا۔گزشتہ سماعت کے موقع پر ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر چودھری ذوالفقار پیش ہوئے،انہوں نے عدالت کو بتایا کہ مقدمے میں حامدسعید کاظمی کیخلاف کرپشن کا ثبوت نہیں ملا وہ صرف غفلت کے مرتکب نظر آئے ہیں۔مقدمے کے ایک ملزم احمد فیض کی گرفتاری کیلئے انٹرپول سے رابطہ کررکھا ہے۔سابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور حامدسعید کاظمی اس مقدمہ میں گزشتہ14ماہ سے زیر حراست ہیں۔
You must be logged in to post a comment.