پاکستانتازہ ترین

حامد میراینکر پرسن اور کالمسٹ کی گاڑی سے دھماکاخیز مواد برآمد

اسلام آباد(بیوروچیف) پاکستان کے سب سے بڑے نیوز چینل جیوکے ایگزیکٹوایڈیٹر اور سینئراینکر پرسن حامد میر کی گاڑی سے دھماکا خیز مواد برآمد ہوا ہے۔ پاک نیوز کے مطابق حامد میر کی گاڑی میں کالے رنگ کے تھیلے میں قریباًآدھاکلودھماکا خیز مواد پیسنجر سیٹ کے نیچے نصب تھا،جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنادیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈکے مطابق بم دیسی ساختہ تھا ،جس میں ڈیٹونیٹرز،بارودی مواد اور ایک ڈیوائس بھی موجود تھی۔  حامد میرکاکہنا ہےکہ دھماکا خیز مواد ان کی گاڑی کے نیچےٹھیک اس جگہ پر تھا جہاں وہ بیٹھتے ہیں،جسے گھر میں موجود دوسرے ڈرائیور نے دیکھا اور مجھے اطلاع دی۔ حامد میر کا کہنا ہےکہ کالے رنگ کے مشکوک تھیلے پر درائیور کی نظر اس وقت پڑی جب میں مارکیٹ سے شاپنگ کرنے کےبعد گھر پہنچا ،جس کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ نے پہنچ کراسے ناکارہ بنایا۔ انہوں نےمزید کہاکہ مارنے والے سے بچانے والا بڑا ہے۔یہ میرے لئے نہیں جیوٹی وی کےلئے پیغام تھالیکن ان دہشت گرد اپنے مقصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے،میں حق اور سچ کےلئے ہمیشہ آواز بلند کرتا رہوں گا۔

یہ بھی پڑھیں  ورلڈکپ2015،بھارت نے جنوبی افریقہ کو 130رنز سے شکست دیدی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker