علاقائی

سابق وفاقی وزیرمذہبی امورحامدسعیدکاظمی کو بنا ثبوت کے قیدرکھنا قانونا جرم ہے:اشرف سعیدی

لاہور﴿پریس ریلیز﴾جماعت اہلسنت لاہورڈویژن کے نائب صدر مولانا محمداشرف سعیدی نے کہا ہے کہ سابق وفاقی وزیرمذہبی امورسیدحامدسعیدکاظمی کوبنا ثبوت قیدمیں رکھنا قانونا جرم ہے،مولانا حامدسعیدکاظمی کو فورا رہا کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایف آئی اے ثبوت نہ ہونے کی بنا پر سیدحامدسعیدکاظمی کو رہا کرے ۔انہوں نے کہا ہے کہ ایف آئی اے کو تقریبا ڈیڑھ سال ہونے کو ہے،اس عرصہ میں تمام تر کوششوں کے باوجود ایف آئی اے کو سید حامدسعیدکاظمی کیخلاف کوئی ثبوت نہیں ملا،لیکن وہ مسلسل جیل کاٹ رہے ہیں ۔جوکہ قانون وانصاف کے یکسر خلاف ہے ۔ان خیالات کا اظہارمولانا محمداشرف سعیدی گزشتہ روز مقامی علمائ کرام سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،انہوں نے مزید کہا کہ ایف آئی اے ثبوت نہ ہونے کے باوجود سیدحامدسعیدکاظمی کو کلیئرکرنے پر آمادہ نظر نہیں آتی۔جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ یہ سب کچھ کسی مخصوص اشارے پرہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ جہاں سیدحامدسعیدکاظمی کو نا انصافی کا سامنا ہے۔وہاں خودایف آئی اے جیسے معتبرادارے کی حیثیت بھی مشکوک ہورہی ہے۔مولانا محمداشرف سعیدی نے مزید کہا کہ اگرعوام میں اس ادارے کا اعتماد ختم ہوگیا توملک اور قوم کیلئے بڑا نقصان ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے کو چاہئے کہ وہ سیدحامدسعیدکاظمی کو فوری انصاف فراہم کرے۔

یہ بھی پڑھیں  فلسطین کی حمایت میں گلوبل مارچ کے شرکا بھارت سے ملتان پہنچ گئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker