پاکستانتازہ ترین

حج اسکینڈل کے سازشی عناصر کے خلاف کاروائی کی جائے،حامد سعید

اسلام آباد(مانیٹرنگ سیل) سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی نے کہا ہے کہ صوفیا کرام کے مزارات امن و آتشی کے مظہر ہیں گستاخ رسالت کے خاتمہ کے لیے یورپی ممالک سے اسلامی دنیا کا سفارتی و تجارتی بائیکاٹ وقت کی اہم ضرورت سرائیکی صوبہ ناگزیر حکومت حج اسکینڈل کے سازشی عناصر کے خلاف کاروائی کرے۔سابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سید حامد سعید کاظمی نے ایک روزہ دورہ راجن پور کے دوران کوٹ مٹھن دربار فرید ؒ پر خواجہ احمد علی سائیں کے سہ روزہ عرس کی اختتامی مجلس میں بطور مہمان خاص شرکت کی۔ حامد سعید کاظمی نے اختتامی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوفیا کرام کے مزارات امن و محبت کے علمدار ہیں دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے صوفیا کرام کی تعلیمات کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ رسالت مآب کی شان میں گستاخی کرنے والوں کی روک تھام کے لیے اسلامی دنیا یورپی ممالک کا سفارتی و تجارتی بائیکاٹ کرے۔ انھوں نے کہا کہ گستاخی کے مرتکب ہونے والے عناصر عالمی سطح پر مسلمانوں کو بدنام کر کے بد امنی پھیلانا چاہتے ہیں۔بعد ازاں ڈسٹرکٹ پریس کلب راجن پور میں میڈیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اسلامی نظام کا نفاذ وقت کی اہم ضرورت ہے سیاست مفادات کے حصول کے لیے نہیں بلکہ عوام کی خدمت کے لیے اختیار کی آئندہ الیکشن پی پی کے ٹکٹ پر لڑوں گا۔ انھوں نے کہا کہ انھیں حج سکینڈل میں بے گناہی ثابت کرنے کے لیے حکومت نے کوئی سپورٹ نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker