پاکستانتازہ ترین

حامد سعید کاظمی کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

راولپنڈی(نمائندہ خصوصی) راولپنڈی اسپیشل جج سنٹرل میاں خالدشبیر کی عدالت نے حج انتظامات کرپشن کیس میں سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی کی مقدمے سے بریت کی درخواست پر فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔مقدمے کی سماعت کے موقع پر حامد سعید کاظمی نے اپنے وکیل کے ذریعے بریت کی دائر درخواست پر موقف اختیار کیا کہ سنی سنائی باتوں کو جواز بنا کر بغیر کسی ٹھوس ثبوت اور شواہد کے اس کیس میں ملوث کیا گیا ہے۔ استغاثہ ان پر لگائے گئے الزامات ثابت نہیں کر سکا اس لئے انھیں مقدمے سے بری کیا جائے ۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ پچیس مئی تک محفوظ کرلیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button