پشاور(ڈیسک رپورٹر) پشاور حملے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان نے قبول کرلی ہے۔ تحریک طالبان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حملے کا ہدف پشاور ایئر بیس تھا۔کالعدم تحریک طالبان کے ترجمان احسان اللہ احسان کا کہنا ہے کہ حملے میں دس افراد نے شرکت کی تھی ۔ تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان کا دعوی ہے کہ حملہ دو طرف سے کیا گیا جس میں بارود سے بھری دو گاڑیاں استعمال کی گئیں۔ایک گاڑی میں ایک ٹن کے قریب بارود تھا۔ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان کا کہنا ہے حملے کا ہدف پشاورایئربیس تھا۔
You must be logged in to post a comment.