بین الاقوامیتازہ ترین

گوادر حملہ:چین کی شدید الفاظ میں مذمت

بیجنگ(ڈیسک نیوز) چین نے گوادر حملے پر شدید مذمت کا اظہار کرتے ہوئے اسے اقتصادی منصوبوں کو نقصان پہنچانےکی کوشش قرار دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق چینی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گوادر میں دہشت گردانہ کارروائی سے اقتصادی منصوبوں کو نقصان پہنچانےکی کوشش کی گئی، مگر پاکستانی قوم اور فورسزدہشت گردوں کا ایجنڈا کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔اپنے بیان میں چینی سفارت خانے نے شہید گارڈز کے ورثا سے اظہار تعزیت اور زخمی اہلکاروں سے اظہارہمدردی کیاہے۔واضح رہے کہ گذشتہ روز گوادر پی سی ہوٹل پر دہشتگردوں کے حملے میں ایک سکیورٹی گارڈ شہید ہوا تھا جبکہ سیکیورٹی فورسز کی بھرپور جوابی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک ہوئے تھے، ہوٹل پر حملے کی ذمے داری بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کی تھ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker