پاکستانتازہ ترین

جمشید دستی سے کوئی مذاکرات نہیں کرینگے ، حمزہ شہباز

hamzaڈیرہ غازی خان (مانیٹرنگ سیل) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما حمزہ شہباز کی سرکٹ ہاؤس ڈیرہ غازی خان میں لیگی ورکرز سے ملاقات ، اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما حمزہ شہباز نے گزشتہ روز ڈیرہ غازی خان کا دورہ کیا اور صوبائی وزیر خوراک بلال یسین بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ تھے حمزہ شہباز نے سرکٹ ہاؤس ڈیرہ غازی خان میں مسلم لیگ نواز کے صوبائی کونسل کے ممبر شیخ کاشف نذیر سمیت دیگر لیگی کارکنوں سے ملاقاتیں کیں ملاقات میں حمزہ شہباز نے کہا کہ مسلم لیگ نواز مظفر گڑھ کی تنظیم آئندہ ماہ تک مکمل کرلی جائے گی انہوں نے کہا کہ قربانی دینے والے کارکنوں کو پارٹی عہدے دیئے جائینگے اس موقع پر ممبر صوبائی کونسل شیخ کاشف نذیر نے حمزہ شہباز کو پارٹی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مظفر گڑھ میں کارکنوں کے دو دھڑے بن چکے ہیں کارکنوں کو منتشر ہونے سے بچانے کیلئے اقدامات کئے جائیں جس پر حمزہ شہباز نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کارکنوں کو منتشر ہونے سے بچانے کیلئے اقدامات کئے جائیں جمشید دستی سے کوئی مذاکرات نہیں ہورہے مسلم لیگ نواز این اے 177سے ہر صورت اپنے امیدوار کھڑے کرے گی ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker