تازہ ترینعلاقائی

سنبل زیادتی کیس ،مجرموں کو2دن کے اندر گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچائیں گے،حمزہ شہباز

hamzaلاہور(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ(ن) کے رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا کہ سنبل زیادتی کیس کے مجرموں کو2دن کے اندر گرفتار کر لیں گے اور ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے،ہسپتال کے باہر معصوم سنبل کی عیادت کرنے کے بعد ہسپتال کے باہرانہوں نے میڈیا کو بتایا کہ سنبل زیادتی کیس کے ملزمان کو قانون کے تحت کیفر کردار تک پہنچائیں گے،وہ قانون سے نہیں بچ سکیں گے،انہوں نے کہا کہ پوری قوم کی بچیوں کی حفاظت حکومت اور سیکورٹی اداروں کی ذمہ داری ہے،درندہ صفت انسانوں کو پکڑ کر قانون کے کٹہرے میں لایا جائے،انہوں نے کہا کہ دہشتگردی بڑا چیلنج ہے،حکومت ان تمام اقدامات کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہی ہے،مسلم لیگ(ن) کی حکومت جرائم پیشہ گروہ کیخلاف کارروائی جاری رکھے گی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!