پاکستانتازہ ترین

اوکاڑا:پاکستان کی بقاء واستحکام بروقت انتخابات کے انعقاد میں ہے، حمزہ شہباز

hamzaاوکاڑہ(نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء ورکن قومی اسمبلی میاں حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ پاکستان کی بقاء واستحکام بروقت انتخابات کے انعقاد میں ہے حکمرانوں نے پاکستان کی غیور عوام کو ایک ارب ڈالرکا قرض لینے کی خاطر بھکاری بنادیارینٹل پاور کیس میں کھربوں روپے کی کرپشن ہے امیدکی واحد کرن مسلم لیگ ن ہے غیر جمہوری ہتھکنڈے مسلم لیگ ن کو برسر اقتدار آنے سے نہیں روک سکتے عوام میاں نواز شریف کی قیادت میں جمہوریت کی بساط لپیٹنے والوں کا بوریا بستر گول کردیں گے پاکستانی قوم اپنے ووٹ کی طاقت سے کرپٹ حکمرانوں کا احتساب کریگی پنجاب کی تقسیم کا معاملہ الیکشن ملتوی کرانے کی سازش ہے ملک وقوم سے مخلص مسلم لیگ ن کے دھرنے میں شامل ہونگے الیکشن کمیشن میں مداخلت ہرگز برداشت نہیں کریں گے کسی بھی غیر آئینی اقدام کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا نااہل وفاقی حکمرانوں نے پاکستان کے تاجروں اور صنعتکاروں سمیت پوری قوم کا خون نچوڑ لیا ہے بیس بیس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ نے پاکستانی معیشت کو تباہ وبرباد کردیا روٹی کپڑااور مکان دینے کی بجائے غریب سے تینوں چیزیں چھین لی گئی انہوں نے ان خیالات کا اظہارصدر اوکاڑہ چیمبر ٓآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وسرپرست اعلیٰ سی پی ایل سی اوکاڑہ چوہدری ارشد اقبال کی طرف سے منعقد کی گئی اوکاڑہ چیمبر آف کامرس کی پہلی اچیومنٹ ایوارڈ تقریب کے ہزاروں شرکاء سے خطاب کے دوران کیا تقریب میں اراکین صوبائی اسمبلی چوہدری ندیم عباس ربیرہ کھرل،رائے عمر فاروق کھرل ،میاں معین خان وٹو،مسلم لیگ ن کے رہنماء و معاون خصوصی حکومت پنجاب میاں محمد منیر،سابق صدر اوکاڑہ چیمبر شفقت رسول چوہدری،چیئرمین سیاسی امور مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع اوکاڑہ مولانا ظفر اللہ قمر لکھوی،ضلعی صدر مسلم لیگ ن سید زاہد گیلانی،چیف سی پی ایل سی قمر عباس مغل،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر حیدر اشرف،ڈی سی او سید گلزار حسین شاہ،انجمن آڑھتیاں سبزی منڈی کے صدر چوہدری طاہر صدیق،ضلعی چیئر مین زکوٰۃ کمیٹی رائے احمد حسن ،سابق نائب ناظم راؤ عاطف سکندر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے اکبرعلی خان اور سید عامر شاہ ،ایگزیکٹو ممبر لاہور ہائی کورٹ بار وسابق جوائنٹ سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار مس صائمہ رشید ایڈووکیٹ سمیت اوکاڑہ کے مختلف طبقہ ہائے زندگی کے افرادنے بھرپور شرکت کی جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض پروفیسر ریاض احمدنے سرانجام دیئے میاں حمزہ شہباز نے کہا کہ پاکستانی معیشت کی تباہی کے ذمہ دار وفاق کے نااہل حکمران ہیں جنہوں نے تاجروں و صنعتکاروں سمیت پوری قوم کو اندھیروں میں دھکیل دیا ہے آج پاکستان کی غریب عوام فاقہ کشی اور خود کشیوں پر مجبور ہوچکی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی غیور قوم کو ایک ارب ڈالر قرض لینے کی خاطر حکمرانوں نے بھکاری بنادیا ہے حالانکہ بلوچستان میں ڈھائی ارب ڈالر کے سونے اور تانبے کے ذخائر موجود ہیں انہوں نے کہا کہ روٹی کپڑا اور مکان دینے کا نعرہ لگانے والوں نے یہ چیزیں دینے کی بجائے غریب عوام سے چھین لی ہیں انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے غریب طبقہ کی بہتری اور انکے معاشی مسائل کے حل کیلئے بھر پور اقدامات کئے ہیں جس سے صوبہ کے عوام مکمل طور پر مستفید ہورہے ہیں موجودہ سیاسی حالات پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور اسکی اتحادی جماعتیں مسلم لیگ ن کو بھاری مینڈیٹ کے ساتھ اقتدار میں آنے سے روکنے کیلئے غیرجمہوری ہتھکنڈوں کا سہارا لے رہی ہیں کبھی درآمدی شعبدہ بازوں کے ذریعے تو کبھی تبدیلی ونام نہاد انقلاب کا نعرہ لگاکر مسلم لیگ ن کے آگے دیوار بننے کی ناکام کوششوں میں مصروف ہیں مگر عوام ان کے عزائم سے بخوبی آگاہ ہیں وہ کسی بھی صورت ایسے عناصر کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم میاں نواز شریف کی قیادت میں جمہوریت کی بساط لپیٹنے اور الیکشن ملتوی کرانے کی سوچ رکھنے والوں کا بوریا بستر گول کردیں گے اور انہیں نشان عبرت بنا کر ہی دم لیں گے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے عوام آئندہ انتخابات میں اپنے ووٹ کی طاقت اور اس کے استعمال سے موجودہ کرپٹ وفاقی حکمرانوں کا ایسا احتساب کریں گے کہ وہ قوم کا لوٹا ہوا خزانہ سود سمیت واپس کرنے پر مجبور ہوجائیں گے انہوں نے کہا کہ پنجاب کی تقسیم کا معاملہ انتخابات ملتوی کرانے کی ایک سازش ہے مگر قوم انتخابات میں ایک لمحہ کی بھی تاخیر برداشت نہیں کرے گی مسلم لیگ ن نئے صوبے بنانے کی سب سے زیادہ حامی ہے لیکن نئے صوبوں کے معاملہ میں مسلم لیگ ن کو اعتماد میں نہیں لیا گیا پنجاب کی تقسیم لسانیت کی بناء پر نہیں بلکہ انتظامی بنیادوں پر پنجاب اسمبلی کی قرارداد کے مطابق ہونی چاہیے مسلم لیگ ن کے دھرنے کے حوالہ سے میاں حمزہ شہباز نے اپنے خطاب میں کہا کہ جو ملک و قوم سے مخلص وہ مسلم لیگ ن کے دھرنے میں شامل ہونگے الیکشن کمیشن کے ساتھ کھڑے ہیں اور اس میں کسی قسم کی مداخلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی غیر آئینی اقدام ،غیر جمہوری ہتھکنڈوں اور سیاسی مفادات کی جنگ لڑنے والوں کی ڈٹ کرمخالفت کی جائے گی تاکہ ریاست اور عوام کو کسی بھی ناقابل تلافی نقصان سے بچایا جاسکے ایسے عناصر کا قلع قمع کردیا جائے گا*

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ: اوکاڑہ کی سیاست میں گرمی، امیدوار ٹکٹ کے لیے سرگرم

یہ بھی پڑھیے :

One Comment

  1. ٭٭حمزہ شہباز صاحب کی یہ بات درست ہے کہ ملک کی بقاء بروقت انتخابات میں ہی ہے لیکن ہماری نئ آنے والی حکومت کو چاہیے کہ وہ پاکستان پہ رحم کرے اور پاکستان کے حالات،معشیت،شعبہ تعلیم میں بہتری لائیں اگر حالات بہتر نہ ہوئے تو آنے والا دور اس دور سے بھی بدتر ثابت ہوگا۔خادم اعلیٰ پنجاب نے پنجاب میں بہت ترقیاتی کام کروائیں ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ اگر آئندہ حکومت مسلم لیگ ن کی ہوئی تو شہباز شریف پینجاب کی طرح پورے ملک کی خدمت کریں گے اور وہ خادم پاکستان کا لقب حاصل کر لیں گے٭٭

  2. ye bat tu sach h muslim leeg noon k mokhalifen punjab ki taqseem ki aarr mai election moltwi krane ki sazish mai molwis h lkn wo log ye nhe jante k jmhoriat ar hkomat mai farq h awam ko ye farq jan kr k jene do
    agr jheet noon leg k moqadar mai h tu koi imran ,koi qadri,ko zardari kuch nhe bigar skte
    inshallah

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker