علاقائی

پنجاب کو سیاسی اِنتقام کا نشانہ بناکر بدترین لَوڈ شیڈنگ کا شکار کیا جارہا ہے،حمزہ شہباز

اوکاڑہ ﴿نامہ نگار﴾ مسلم لیگ ﴿ن﴾ کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ پنجاب کو سیاسی اِنتقام کا نشانہ بناکر بدترین لَوڈ شیڈنگ کا شکار کیا جارہا ہے ، حکمران اپنی گرتی ہوئی ساکھ سے بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر اداروں سے تصادم کی راہ اپنائے ہوئے ہیں ۔وزیر اعظم کو چار سالہ اَدوار کی مبارک باد وصول کرنے کی بجائے عوام کی محرومیوں پر افسوس کرناچاہئے اور اپنی کوتاہیاں تسلیم کرتے ہوئے اقتدار سے فوری الگ ہوجانا چاہئے تاکہ عوام اپنے لئے کسی نجات دھندہ کو فوری تلاش کرسکیں ۔ اِن خیالات کا اظہار اُنہوں نے مسلم لیگ ﴿ن﴾ ضلع اوکاڑہ کے رہنما راؤ حسن سکندر سے اپنی رہائش گاہ پر خصوصی ملاقات کے دوران کیا۔حمزہ شہباز نے کہا کہ سیاسی بونے اپنا قد بڑھانے کے لئے اَوچھے ہتھکنڈوں پر اُتر آئے ہیںاور سیاسی مدار اپنے شاہ کو خوش کرنے کے لئے پنجاب کے ہردلعزیز وزیر اعلیٰ کے خلاف ہرزہ سرائی میں مصروف ہیں لیکن ہمیں کسی کی کوئی فکر نہیں ، ہم عوام کی عملی خدمت پر یقین رکھنے والے لوگ ہیں اور یہی ہماری سیاست کا محور بھی ہے ۔ پنجاب میں اِس وقت پورے ملک سے زیادہ توانائی کا بحران موجود ہے ، وزیر اعظم پاکستان بارہا مرتبہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا اعلان کرچکے ہیں جس سے اُنکی اقتدار پر گرفت کا بخوبی اندازہ لگایا جاسکتاہے ۔ ملک میں عملاً آج بھی فرد واحد کی حکومت ہے جو ایوان صدر کے ڈرائینگ روم میں بیٹھ کر فیصلے کرتاہے ، موجودہ وزیر اعظم توربڑسٹمپ ہیں جنہیں بوقت ضرورت کہیں بھی استعمال کیاجاسکتاہے ۔ روٹی ، کپڑا اور مکان کا نعرہ لے کر اقتدار میں آنے والوں نے تینوں چیزوں سے عوام کو محروم کردیاہے ۔ قانون کی حکمرانی کا دم بھرنے والوں نے اعلیٰ عدلیہ کے فیصلوں کو نظرانداز کرکے اپنا بھانڈہ خود پھوڑ دیاہے ۔ ملک میں اس وقت کوئی بھی ایسا ادارہ موجود نہیں جو کرپشن سے پاک ہو، ہر ادارے میں سیاسی اور سفارشی لوگوں کو بھرتی کرکے کرپشن کی نہ ختم ہونے والی بنیاد رکھ دی گئی ہے جبکہ اہل اور باصلاحیت نوجوان ہاتھ میں ڈگریاں تھامے گلیوں کی دھول اُڑاتے پھر رہے ہیں ۔ موجودہ حکومت کی چار سالہ کارکردگی کا اگر بغور ایماندارانہ جائزہ لیا جائے توتمام شہبائے زندگی میں بہتری کی بجائے اَبتری کے اَثرات نمایاں دکھائی دیتے ہیں لیکن اس کے باوجود حکمران ٹولہ اور وزیر اعظم اپنی چارسالہ کارکردگی پر مبارک باد وصول کرنا چاہتے ہیں جو کسی بھی باضمیر شخص کے لئے ہرگز باعث اطمینان نہیں ۔ مسلم لیگ ﴿ن﴾ نے ہمیشہ ملک میں قانون کی حکمرانی اور اِنصاف کی بات کی ہے ، ہم حقیقت میں اس نظام کو بدل کراِنقلاب لانا چاہتے ہیں جس کے لئے ہماری جماعت دن رات کام کررہی ہے ۔ عمران خان کو سیاست میں گھوڑے دوڑانے کا پورا حق حاصل ہے لیکن اُن کی ٹیم میں وہ بھگوڑے شامل ہیں جو ہر دَور میں اقتدار کا حصہ رہے ہیں اور جن کی کارکردگی سے عوام بخوبی آگاہ ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  حجرہ شاہ مقیم: محنت کش خوفناک پر اسرار بیماری کا شکا ر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker