پاکستانتازہ ترین

گرفتاریاں، تشدد، دھینگا مشتی، پنجاب اسمبلی میدان جنگ بن گئی

لاہور(پاک نیوز)پنجاب اسمبلی کا دوبارہ اجلاس شروع ہوتے ہی ہنگامہ آرائی شروع ہوگئی،جس کے بعد ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کی ہدایت پر گرفتاریاں شروع کی گئیں۔تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں اینٹی رائٹ فورس کے اہلکار داخل ہوئے۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے تحریک انصاف کے 4 سے5 ارکان اسمبلی کو گرفتار کرکے لے گئی۔ گرفتار ارکان میں عمر تنویر بٹ، واثق عباسی، ندیم قریشی  ودیگر شامل ہیں۔خواتین ارکان اسمبلی کی جانب سے مزاحمت کی گئی۔  ارکان اسمبلی کی جانب سے دھکم پیل، پولیس اہلکاروں کیساتھ ہاتھا پائی بھی ہوئی ، متعدد پی ٹی آئی ارکان نے پولیس کو لوٹے دے مارے۔ پولیس اہلکاروں نے بلٹ پروف جیکٹس پہن رکھی ہیں۔واضح رہے کہ خواتین اراکین اسمبلی نے ڈپٹی اسپیکر کی نشست پر قبضہ کررکھا تھا ۔ نشست خالی کرانے کیلئے لیڈی پولیس کانسٹیبلزکی مدد لی گئی۔ جس کے بعد انہیں سیٹ سے ہٹادیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button