شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / ہنگو: فائرنگ سے دو اساتذہ ہلاک

ہنگو: فائرنگ سے دو اساتذہ ہلاک

ہنگو(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو میں آج منگل کی صبح نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو اساتذہ ہلاک ہوگئے ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ ہنگو کے علاقے گل باغ میں ایک گورنمنٹ اسکول کے قریب پیش آیا۔ پولیس کا کہنا ہے واقعہ کے بعد حملہ آوار فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ملزمان کی تلاش کیلئے علاقے میں آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ مقتولین کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  مڈٹرم الیکشن کے مطالبے کا کوئی جواز نہیں